مین ہول میں بچے کی ہلاکت : ڈپٹی میئر کراچی نے اہم بات بتادی، ویڈیو

کراچی : ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ نے کہا ہے کہ کراچی میں بچے کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، ذمہ داران کیخلاف کارروائی ہوتی نظر آئے گی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں سلمان عبداللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے فوری بعد انتظامیہ کو فوری امدادی کارروائیوں کی ہدایت کردی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں 88ہزار مین ہول کے ڈھکن مختلف یوسیز کو دیے گئے ہیں، ہم عوامی شکایات اور یوسی کی درخواست پر مین ہول کے ڈھکن دیتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سلمان عبداللہ نے بتایا کہ نیپا چورنگی واقعہ پر وزیراعلیٰ سندھ اور پی پی قیادت نے سختی سے نوٹس لیا ہے، کل جو واقعہ ہوا اس پر سب کو کارروائی ہوتی نظر آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بچے کے گرنے کے بعد چند شرپسند عناصر نے واقعہ کی آڑ میں احتجاج کرتے ہوئے شرانگیزی کرنے کی بھی کوشش کی۔

سلمان عبداللہ نے کہا کہ علاقے میں ترقیاتی کام کرانے کیلیے ٹاؤن انتظامیہ اور یوسی چیئرمین کو بھی فنڈز ملتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں مین ہول میں گرنے کے واقعات پر کارروائیاں ہوئی ہیں، گزشتہ سال میری یوسی میں ایک بچہ مین ہول میں گرا تھا جس پر فوری کارروائی کی گئی، نیپا والے واقعہ پر سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی مدد لی جارہی ہے۔

کراچی: ابراہیم کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کا واقعہ، حادثے سے متعلق رپورٹ تیار

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More