تجسس سے بھرپور ہالی وُوڈ فلم ’کرائم 101‘ کا ٹریلر جاری

اداکار کرس ہیمسورتھ اور ہیروئن ہیلی بیری کی نئی جوڑی کی مارک رفلو کو چکمہ دینے کی کوشش، “کرائم 101″کا دھماکہ دار ٹریلر جاری کردیا گیا۔

ہالی وُوڈ کے سپر اسٹار کرس ہیمسورتھ اور ہیلی بیری پہلی بار نئی جوڑی کی صورت میں ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گے، جہاں دونوں ایک خطرناک چوری کے کھیل میں مارک رفلو کو چکمہ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

بارٹ لیٹن کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم “کرائم 101” ایک اسمارٹ، سنسنی خیز ہیِسٹ تھرلر ہے، جس کا نیا ٹریلر ایمازون ایم جی ایم اسٹوڈیوز نے ریلیز کردیا ہے۔

فلم کی کہانی ایک چور، ایک بروکر اور ایک ضدی جاسوس کے گرد گھومتی ہے، فلم میں ہیمسورتھ ایک ماہرانہ چور “ڈیوس” کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو اپنی زندگی کی آخری بڑی چوری کی تیاری میں ہے۔

وہ ایک انشورنس بروکر “شیئرن” (ہیلی بیری) سے ملتا ہے، اور دونوں مل کر ایک منصوبہ بناتے ہیں۔ دوسری جانب ڈیٹیکٹیو لو لوبز نِک (مارک رفلو) اس کروڑوں ڈالر کی چوری کو کسی بھی قیمت پر روکنے کے لیے پرعزم ہے۔

فلم کی کاسٹ میں بیری کیوگن، مونیکا باربارو، کوری ہاکنز، جینیفر جیسن لی اور نک نولٹے بھی شامل ہیں۔

ٹریلر کا آغاز ایک ہوٹل کے ویلیٹ سین سے ہوتا ہے، جہاں ڈیوس اور شیئرن پہلی بار ملتے ہیں۔
وہ شوخی سے کہتی ہے کہ مجھے تمہارے کام میں دلچسپی ہے، اس سے اگلے منظر میں ہیمسورتھ ماسک اور بندوق کے ساتھ ایک گاڑی میں نظر آتا ہے۔

ان دونوں کے درمیان بڑھتی کشش کے ساتھ خطرہ بھی بڑھتا جاتا ہے ایک ریستوران میں شیئرن اسے کہتی ہے کہ “تم وہ شخص لگتے ہو جس کے پاس بہت سے راز ہیں، گاڑی ہے، کپڑے ہیں، مگر تم میری آنکھوں میں نہیں دیکھ سکتے ، پھر ایک جھلک میں ڈیوس کو کسی کو بندوق کی نوک پر قابو میں کرتے دکھایا گیا ہے۔

دوسری طرف جاسوس لو لوبز نِک اپنی ٹیم کو بتاتا ہے کہ پچھلے چار سالوں میں ہونے والی قیمتی جواہرات اور رقم کی چوریوں میں ایک ہی شخص کا ہاتھ ہے، جو ہمیشہ 101 فری وے کے قریب واردات کرتا ہے۔

دیکھتے ہی دیکھتے، ڈیوس شیئرن کو اپنے نئے منصوبے میں شامل کر لیتا ہے وہ کمپنی جہاں وہ خود وائس پریزیڈنٹ ہے۔ وہ شرط رکھتی ہے کہ 11 ملین ڈالر میں سے 3 ملین اس کے ہوں گے۔

ٹریلر میں ایک دلچسپ لمحہ تب آتا ہے جب ڈیٹیکٹیو لو لوبز نِک ایک گاڑی میں بیٹھتا ہے اور وہ گاڑی دراصل ڈیوس ہی چلا رہا ہوتا ہے۔

ٹریلر کے آخر میں شیئرن، ڈیوس سے کہتی ہے کہ تم اس چوری سے اپنے سارے اصول توڑ رہے ہو، آخر اس میں خاص کیا ہے؟ ڈیوس جواب دیتا ہے کہ کبھی نہ کبھی وہ لمحہ بھی آتا ہے جب احساس ہوتا ہے کہ تمہارے پاس اتنا وقت نہیں جتنا تم نے سمجھا تھا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More