کراچی : واٹر ٹینکر نے میاں بیوی اور بچہ کو کچل ڈالا

کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک بار پھر موٹرسائیکل سوار میاں بیوی اور بچہ کو ٹکر مار کچل دیا حادثے کے نتیجے میں تینوں شدید زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق تینوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

اس حواکے سے پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے پانی کے ٹینکر کو آگ لگادی، تاہم فوری اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ حادثہ سے متعلق ضابطے کی کارروائی کی جارہی ہے، کالا پل کے قریب بھی پانی کے ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

یاد رہے کہ کراچی میں ایک اور بچہ اندھی گولی کا نشانہ بن گیا اورنگی ٹاؤن کی فقیرکالونی میں نامعلوم سمت سے گولی چلی جس کے نتیجے میں 6سال کے بچے کی جان چلی گئی۔

مزید پڑھیں : تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کی جان لے لی

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ کراچی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا تاہم جاں بحق ہونے والے کی شناخت فوری طور پر نہیں ہو سکی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں ایک موٹرسائیکل سوار واٹر ٹینکر کے ٹکرانے سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ میں ہلاک ہونے والے کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی۔

ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا، حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More