بد روحوں سے آباد یہ خوفناک گھر اب کون خریدے گا؟

امریکا میں ایک ویران، پراسرار اور بدروحوں سے آباد خوفناک گھر جو “بھوت بنگلہ” کے نام سے مشہور تھا آخر کار کئی سال بعد نیلامی کیلیے پیش کردیا گیا۔

امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ میں واقع وہ خوفناک گھر جس میں مشہور ہالی وڈ ہارر فلم دی کونجرنگ کی شوٹنگ کی گئی، ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گیا ہے۔

یہ 18ویں صدی کا فارم ہاؤس تھا جو بدروحوں اور غیرمرئی سرگرمیوں کے باعث عالمی شہرت حاصل کرچکا ہے، اب ایک ’مورگیج فور کلوژر سیل‘ کے تحت نیلام ہوگا، یعنی قرض کی عدم ادائیگی پر بینک نے یہ جائیداد ضبط کرلی ہے۔

farmhouse

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ بدروحوں سے آباد یہ پراسرار مکان 31 اکتوبر یعنی ہیلووین کے دن نیلامی کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

اس پراپرٹی کو آخری بار 2022 میں جیکولین نیونیز نامی خاتون نے 15 لاکھ 25 ہزار امریکی ڈالر میں خریدا تھا۔

نیونیز جو خود کو روحوں سے رابطہ کرنے والی میڈم کہتی ہیں نے اس مکان کو ایک گھوسٹ ٹورازم بزنس میں تبدیل کر دیا، جہاں لوگ رات بھر قیام کرکے بدروحوں سے ملاقات کا تجربہ کر سکتے تھے۔

The Conjuring

بعد ازاں 2023 کے وسط میں ان کے اس کاروبار کے گرد تنازعات نے جنم لیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق نیونیز نے اپنے پراپرٹی منیجر کو برطرف کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسے گھر کے “سابق مالک جان آرنلڈ کی روح” نے بتایا تھا کہ منیجر چوری کر رہا ہے۔

اس الزام کے بعد ملازمین اور نیونیز کے درمیان قانونی جنگ کا آغاز ہوگیا اور کچھ ماہ بعد ہی محکمہ بلدیات نے ان کا انٹرٹینمنٹ لائسنس بھی منسوخ کر دیا۔

اس دوران نیونیز کی مقامی پولیس اور “پیرا نارمل” برادری سے بھی تلخیاں پیدا ہوئیں، معروف “گھوسٹ ہنٹرز” ٹی وی شو کے اسٹار جیسن ہاؤز نے پولیس کو شکایت کی کہ نیونیز نے ان کو اور ان کے خاندان کو ہراساں کیا۔

The real family who lived at the house.

رپورٹ کے مطابق ان تمام تنازعات کے بعد یہ بدنام زمانہ فارم ہاؤس ایک بار پھر مارکیٹ میں نیلامی کیلیے پیش کیا گیا ہے۔

یہ تاریخی فارم ہاؤس اپنے پراسرار ماضی اور غیرمعمولی سرگرمیوں کی وجہ سے آج بھی مشہور اور بدروحوں کے شوقین افراد اور روحانی محققین کے لیے ایک پرکشش مقام ہے۔

اس گھر میں وقت گزارنے والے لوگوں کے مطابق یہاں سے “سائے گزرتے ہیں”، “ہوا اچانک ٹھنڈی ہوجاتی ہے” اور “دیواروں سے سرگوشیوں کی آوازیں سنائی دیتی ہیں”۔

مزید پڑھیں : ایسا آسیب زدہ جزیرہ جہاں صرف سیاحوں کا داخلہ ممنوع ہے، حیرت انگیز کہانی

البتہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سب محض ایک کامیاب تجارتی حکمتِ عملی ہے، لیکن جو بھی ہو، دی کونجرنگ ہاؤس آج بھی خوف اور تجسس کی علامت بنا ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More