واٹس ایپ نے نیا وائس میل فیچر متعارف کرادیا

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک بڑی اپ ڈیٹ جاری کر دی ہے، جس میں متعدد نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں تاکہ ایپ کا استعمال مزید آسان، ذاتی نوعیت کا اور دلچسپ بنایا جا سکے۔

نئی اپ ڈیٹ کے تحت اگر کسی کال کا جواب نہ دیا جائے تو صارف اب وائس یا ویڈیو نوٹ ریکارڈ کر سکتے ہیں، جو روایتی وائس میل کا مؤثر متبادل ہوگا۔

اس کے علاوہ وائس چیٹس میں ریئل ٹائم ری ایکشنز شامل کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے گفتگو کے دوران مزاحیہ یا جذباتی ردعمل بھیجا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کالز میں اب فعال اسپیکر کو خودکار طور پر نمایاں کیا جائے گا، جس سے گروپ کالز کا تجربہ مزید بہتر ہو جائے گا۔

واٹس ایپ نے میٹا اے آئی امیج ٹولز کو بھی اپ گریڈ کرتے ہوئے نئے ماڈلز متعارف کرائے ہیں، جن کی مدد سے صارفین چیٹس اور تعطیلات کے لیے معیاری تصاویر تیار کر سکیں گے اور انہیں مختصر ویڈیوز میں بھی تبدیل کیا جا سکے گا۔

ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے میڈیا ٹیب کو نئے ڈیزائن کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، جس سے دستاویزات اور میڈیا فائلز کی تلاش مزید آسان ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ نئے اسٹیکرز، موسیقی کے بول اور سوالیہ پرامپٹس بھی شامل کیے گئے ہیں۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ ان اپ ڈیٹس کا مقصد تعطیلات کے دوران صارفین کو زیادہ تفریحی اور مؤثر رابطے کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More