پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند، متعدد موٹر ویز بند

لاہور ( 15 دسمبر 2025 ) : پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج ہے، درجۂ حرارت میں کمی اور آلودگی کے سبب حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی، مختلف مقامات پر موٹر ویز کو بند کردیا گیا۔

موسم کی صورتحال کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے ٹریفک کیلیے بند کردیا گیا ہے، ترجمان موٹر وے کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم تھری فیض پور سے درخانہ تک ۔ موٹر وے ایم فور فیصل آباد سے ملتان تک اور موٹر وے ایم فائیو ملتان سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر کسوال، اقبال نگر، چیچہ وطنی اور میاں چنوں، خانیوال، ملتان، بستی ملوک، لودھراں اور بہاولپور میں بھی دھند کا راج ہے۔

موٹر وے کے ترجمان نے کہا ہے کہ دھند میں سفر کے دوران ڈرائیونگ کرتے ہوئے خصوصی احتیاط کریں۔ لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے، ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں۔

علاوہ ازیں ملتان کے گرد و نواح میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی، اوکاڑہ بائی پاس، کسووال، راجپوت نگر، قادر پور، بہاولپور، اڈاشنال، مسافرخانہ کےعلاقوں میں بھی شدید دھند ہے۔

ان علاقوں کے شہری غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے گریز کریں، ڈرائیور حضرات اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، کسی بھی مدد کی صورت میں موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن130پررابطہ کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More