اسمارٹ سٹی مینجمنٹ کا فیچر ’ٹاک ٹو کیمرا‘ کیسے کام کرتا ہے؟ ویڈیو دیکھیں

لاہور : پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے جدید اے آئی بیسڈ فیچر ‘ٹاک ٹو کیمرا’ متعارف کروا دیا، ورچوئل پیٹرولنگ آفیسر لکھ کر کیمروں سے مسئلہ شناخت کرنے کی ہدایت دے سکیں گے۔،

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ڈپٹی چیف آرٹیفشل انٹیلی جینس محمد احمد احسن نے اس پروگرام کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت اے آئی بیسڈ فیچر “ٹاک ٹو کیمرا” اسمارٹ سٹی مینجمنٹ میں ایک انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

اس سسٹم کے تحت افسران اب ورچوئل پٹرولنگ آفیسر لکھ کر کیمروں کو براہِ راست ہدایات دے سکیں گے، جس کے ذریعے متعلقہ مسئلے کی شناخت فوری ممکن ہوسکے گی۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے ہوتا یہ تھا کہ سیف سٹی کیمروں سے ہمیں صرف مخصوص مسئلے کی نشاندہی ہو پاتی تھی لیکن اب یہ نیا نظام افسران کو سیف سٹی کیمرہ نیٹ ورک سے بہت سے مسائل اور واقعات سے متعلق فوری اور جامع معلومات فراہم کرے گا۔

اس ٹیکنالوجی میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ رئیل ٹائم میں کسی بھی غیر معمولی صورتحال جیسے اوپن مین ہول، اوور فلو ڈمپر یا دھوئیں کے پھیلاؤ کی خودکار نشاندہی کرسکے گی۔

محمد احمد احسن نے مزید بتایا کہ لاہور اور شیخوپورہ میں کامیابی کے بعد ‘ٹاک ٹو کیمرا’ کا دائرہ کار پورے پنجاب تک بڑھا دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More