مردہ مرغیوں کی بڑی سپلائی ناکام، ایک ہزار کلو گوشت برآمد

رحیم یار خان : صادق کینال روڈ پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ہزار کلو مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کرلیا۔

اے آر وائی نیوز رحیم یارخان کے نمائندے بلال حبیب کی رپورٹ کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مردہ مرغیوں کی بڑی سپلائی ناکام بنادی، صادق آباد کینال روڈ پر ایک ٹرک سے مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کرلیا گیا۔

اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مردہ اور مضر صحت گوشت سپلائی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ ایک ہزار کلو مضرصحت گوشت موقع پر تلف کردیا گیا، مردہ مرغیوں کی سپلائی میں ملوث 2افراد کیخلاف تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مضر صحت گوشت مختلف فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا، شہری پہلے سے تیار گوشت ہرگز نہ خریدیں، ہمیشہ مرغی کو اپنی موجودگی میں ذبح کرائیں۔

مزید پڑھیں : کراچی کے ہوٹلوں کو سپلائی کیا جانے والا 4 ہزار کلو مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑا گیا

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی رحیم یار خان موٹر وے ایم فائیو پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے بس سے 4 ہزارکلو مضر صحت مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کیا تھا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گوشت سپلائی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق 90 من مضر صحت مردہ اور بیمار مرغیوں کا گوشت وہاڑی سے کراچی کے ہوٹلوں کو سپلائی کرنے کیلیے لایا جارہا تھا، ضبط شدہ مردہ مرغیوں کا گوشت موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More