دنیا کا خوش قسمت انسان جو موت سے کئی بار بچ نکلا، حیرت انگیز ویڈیو رپورٹ

مشہور محاورہ ہے کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، کچھ ایسا ہی میہمت اویت نامی خوش قسمت شخص کے ساتھ ہوا، کئی مرتبہ دل کا دورہ اور متعدد سنگین حادثات کے باوجود وہ آج بھی صحت مند ہیں۔

موت ایک ایسی اٹل حقیقت ہے جس سے دنیا کا کوئی بھی شخص انسان انکار نہیں کر سکتا البتہ اتنا ضرور ہے کہ کچھ خوش قسمت لوگ اس سے کسی نہ کسی بچ نکلتے ہیں۔

اکثر لوگ میہمت اویت کو دنیا کا بدقسمت شخص قرار دیتے ہیں تو کچھ کا کہنا ہے کہ وہ انتہائی خوش قسمت ہیں کیونکہ وہ ان گنت زندگیاں لے کر اس دنیا میں آئے ہیں۔

میہمت اویت کو سات بار دل کا دورہ پڑا، تین بار وہ اونچائی سے سر کے بل گرکر شدید زخمی ہوئے اور دو بار انہیں زور دار کرنٹ لگا اس کئے علاوہ وہ شاٹ گن کے فائر سے زخمی بھی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ان کے ساتھ پیش آنے والے کار حادثے بھی بے شمار ہیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جب میں پہلی بار سات میٹر کی بلندی سے سر کے بل گرا تھا اس وقت میری عمر 6 یا سات سال تھی۔

اس کے علاوہ میں دو تین بار پہلی منزل سے بھی گرا۔ سال 2008 میں انہیں ایک ریستوران میں گولی مار دی گئی تھی جب وہ لنچ کرنے وہاں گئے تھے، دوران علاج ان کے جسم سے 15 چھرے نکالے گئے تھے۔

تین بچوں کے والد میہمت گزشتہ دنوں ایک کار حادثے کا شکار ہوئے اور 78 روز تک انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج رہے۔ اس حادثے میں انہیں 79 فیصد معذور قرار دے دیا گیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ میری زندگی قدرت کا ایک تحفہ ہے جسے میں جی رہا ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More