مشہور بیکری میں ہر طرف چوہوں کی غلاظت، مکھیوں اور چھپکلیوں کی بھرمار

لاہور : کھانے پینے کی اشیاء کی تیاری میں بیکری مالکان کس حد تک عوام کی صحت کا خیال رکھتے ہیں اس کا خوفناک تجربہ آج دیکھنے میں آیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کی ٹیم نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم کی مدد سے لاہور کی بیکریوں کا جائزہ لیا گیا جہاں کے حالات دیکھ کر یہ اندازہ لگانا آسان ہوگیا کہ شہری یہ چیزیں کھا کرہی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔

لاہور کے بادامی باغ کی ایک مشہور بیکری میں مضر صحت اور غیرمعیاری مصنوعات کی تیاری میں کس طرح کا مٹیریل استعمال کیا جارہا ہے؟

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کی ٹیم نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم کی مدد سے بیکریوں کا جائزہ لیا اور بیکری میں غلاظت کے انبار دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔

بیکری میں ہر طرف چوہوں کی غلاظت، مچھر، مکھیوں، چھپکلیوں کی بھرمار ہے، بیکری میں غلاظت کے انبار دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔

بیکری کے کچن میں گندگی اس قدر تھی کہ ہر طرف غلاظت ہی غلاظت نظر آرہی تھی، بیکری میں چوہوں کی بھرمار کے ساتھ مچھر، مکھیوں، چھپکلیوں اور دیگر حشرات الارض کی وجہ سے وہاں کھڑا ہونا بھی دشوار ہوگیا۔

بعد ازاں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے بیکری مالکان کو سختی سے متنبہہ کیا اور کارروائی کرتے ہوئے سارا مال ضبط کرکے ضائع کردیا اور بیکری پر بھاری جرمانہ عائد کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More