پھل گول شکل میں کیوں ہوتے ہیں؟ حیرت انگیز ویڈیو رپورٹ

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ بہت سے پھل گول شکل میں کیوں ہوتے ہیں؟ یہ محض اتفاق نہیں بلکہ ایک ذہین ڈیزائن ہے۔

پھل کی شکل کے س کے پوقدے کیہ جینز میں لکھی ہوتی ہے، یہ جینز طے کرتے ہیں کہ خلیے کس طرح تقسیم ہوکر نمو پائیں گے۔

کچھ جینز ٹماٹر کو بیضوی بنا دیتے ہیں تو کچھ ناشپاتی جیسا اور کچھ کلاسک گول شکل والا، لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ گول ہی کیوں؟

سائنس دانوں کے پاس اس بات کے کچھ دلائل ہیںم جیو میٹری کے محاظ سے گول جسامت ہر جگہ پر سب سے زیادہ حجم پیدا کرسکتی ہے۔ یعنی جگہ کم اور حجم بڑا۔

اس کے علاوہ گول جسامت والی اشیاء جب زمین پر گرتی ہیں تو وہ زیادہ خراب نہیں ہوتیں، گول پھل لڑھک کر دور جاسکتے ہیں، جس کی وجہ سے اس کے بیج زیادہ اراضی کو زرخیز کرسکتے ہیں۔

پھلوں کی گول جسامت پانی اور دھوپ جیسے لازمی عوامل کے حصول میں بھی آسانی پیدا کرتی ہے، جو ان کی بقاء اور ارتقا کیلیے ناگزیر چیز ہے۔ گول شکل جانوروں کیلیے زیادہ نمایاں ہوتی ہے، جیسے فطرت کا بل بورڈ ہو اور اس پر لکھا ہو کہ مجھے کھاؤ اور میرے بیج زمین پر پھیلاؤ۔

پھل اور پھول بھی ارتقا کا نتیجہ ہیں پودوں نے لاکھوں سال میں ایسے پھول اور پھل بنائے جو جرگ بردار کیڑوں کو کھینچیں اور بیج پھیلانے میں مدد دیں اس طرح اُن کی موجودہ شکلیں بنی ہیں۔

پھلوں اور پھولوں کی موجودہ شکلیں قدرتی انتخاب اور ماحول کے مطابق ابھری ہیں۔ ارتقاء کے ذریعے نسلوں میں جینیاتی تغییرات آتے ہیں جو ان کی افزائش، بقا اور ماحول کے ساتھ میل جول کے لحاظ سے موزوں ہوتے ہیں۔

پھولوں کی مختلف شکلیں، رنگ اور خوشبو ان کے ماحولیاتی عوامل، پولی نیشن (پرندے، مکھی، اور ہوا کے ذریعے) کے طریقوں، اور جینیاتی تبدیلیوں کی بنیاد پر ترقی کرتی ہیں تاکہ وہ اپنے آپ کو مؤثر طریقے سے جغرافیائی علاقے اور حیاتیات کے ساتھ ہم آہنگ کریں۔

اسی طرح پھلوں کی شکل، رنگ، اور ذائقہ بھی ایسے عوامل کے تحت ارتقاء پذیر ہوئے ہیں تاکہ پرندے اور دیگر جانور انہیں کھائیں اور بیج پھیلائیں، جو ان کی نسل کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری ہے۔ اس لیے پھل اور پھول کی شگاف، رنگت، اور مختلف شکلیں قدرتی ماحول کے انتخاب اور جینیاتی تغیرات کا نتیجہ ہیں جو نسل در نسل تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More