کراچی : خونی ڈمپر کی زد میں آکر ایک اور نوجوان جاں بحق

کراچی : شہر قائد میں خونی ڈمپر نے ایک اور نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی۔

اے آر وائی نیوز کراچی کے نمائندے عدنان راجپوت کی رپورٹ کے مطابق رامسوامی نشتر روڈ پر ڈمپر کی زد میں آکر راہ گیر نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے ڈمپر کے شیشے توڑے اور آگ لگا دی، پولیس حکام کے مطابق متوفی نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی، لاش کو قانونی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متوفی کی شناخت 24 سالہ شاہ زیب کے نام سے ہوئی ہے، شاہزیب کے والد نے بتایا کہ وہ موٹرسائیکل پر اپنی بیوی کے ساتھ جارہا تھا۔

متوفی گارڈن حسن لشکری ولیج کا رہائشی تھا، 4 ماہ قبل شادی ہوئی تھی، متوفی شاہزیب کپڑے کا کام کرتا تھا

انہوں نے بتایا کہ شاہزیب کی اہلیہ حادثے میں معمولی زخمی ہوئی ہے، راستے میں تیز رفتار ڈمپرکی ٹکر سے حادثہ پیش آیا۔

پولیس نے حادثے کے بعد فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور نیاز حسین کو گرفتار کرلیا، ملزم کو گارڈن تھانے منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے، ملزم کا کریمینل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔ جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں : کراچی میں ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا، ڈمپر نذر آتش

گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے کورنگی سنگر چورنگی پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا ، واقعے کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی تھی تاہم فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت محمد اقرار کے نام سے ہوئی تھی جبکہ حادثے میں دو افراد معمولی زخمی ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More