کراچی : یوسی چیئرمین کو قتل کرنے والے باپ بیٹا گرفتار

کراچی میں گزشتہ ماہ یوسی چیئرمین کو قتل کرنے والے باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان واردات کے بعد شہر سے فرار ہوگئے تھے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس نے یو سی چیئرمین شانتی نگر کے قتل میں ملوث مفرور ملزمان باپ بیٹا کو پشاور سے گرفتار کرلیا

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سلیم داد اور ثاقب داد نے رواں سال مارچ میں یوسی چیئرمین فائق یوسفزئی کو قتل کیا تھا۔

ملزمان نے ستمبر میں یوسی چیئرمین کے قتل کیس کے گواہ اسماعیل کو بھی جان سے مار دیا تھا، ملزمان سلیم داد اور ثاقب داد نے دشمنی کی بنیاد پر یوسی چیئرمین اور گواہ کو قتل کیا تھا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے گلشن اقبال میں ساجد نامی شہری کو بھی قتل کیا تھا،ملزمان کو پشاور سے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More