پاکستان کے پہلے پرنٹنگ پریس کی کہانی، تاریخ کے جھرونکوں سے!!

پرنٹنگ پریس کی انقلابی ایجاد اور ترقی نے انسانی تہذیب و ثقافت کے پھیلاؤ میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔

پرنٹنگ پریس کی کہانی ایک ایسی جدت کی کہانی ہے جس نے معلومات اور علم کے پھیلاؤ کو انقلاب میں بدل دیا اور اس کے نتیجے میں ثقافتی، سماجی، اور سیاسی تبدیلیاں رونما ہوئیں۔

پاکستان میں پرنٹنگ پریس کس دور میں لگایا گیا،مندرجہ ذیل سطور میں اس کی تاریخ اور اس کی ایجاد کے اہم واقعات سے متعلق تفصیل سے بیان کیا جارہا ہے۔

کراچی میں عبداللہ ہارون روڈ پر سال 1843 میں پہلا پرنٹنگ پریس قائم کیا گیا تھا اس عمارت کو اب میوزم میں تبدیل کردیا گیا ہے جہاں پرنٹنگ کی اوّلین اور نادر نایاب مشینیں رکھی گئی ہیں۔

کراچی میں گورنر ہاؤس سے متصل قائم ہونے والے ایشیا کے پہلے پرینٹنگ پریس عجائب گھر میں قدیم مشینوں کو پرنٹنگ کے مختلف مراحل اور ادوار کو خوب صورت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

قدیم چھپائی والی پرنٹنگ مشینوں کا یہ ایک وسیع اور حیرت انگیز خزانہ ہے، اس میوززیم کو ایشیاء میں اپنی نوعیت کا اولین پریس میوزیم بھی قرار دیا جاتا ہے۔

یہاں نمائش کیلیے موجود مشینیں طباعت کے تاریخی تسلسل کی شاندار مثالیں ہیں پرنٹنگ پریس اور اس کی جانچ رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ بلاشبہ یہ مشینیں پرانی ضرور ہیں لیکن انہیں استعمال کرنا چاہیں تو آج بھی کارآمد بنائی جاسکتی ہیں۔

اس میوزیم میں 1830 سے 1954 تک کی قدیم اور نایاب چھپائی کی قیمتی مشینوں کو ان کی اصل حالت میں پیش کیا گیا ہے، یہاں ہر مشین کی اپنی کہانی ہے، جو پرنٹنگ کی دنیا میں سنگ میل ثابت ہوئی ہے۔ اس عجائب گھر میں 175 سال کے دوران استعمال ہونے والی 56 پرینٹنگ مشینوں کو پہلی مرتبہ محفوظ کیا گیا ہے۔

20 ہزار اسکوائر فٹ کے اس قدیم ہال میں شائقین کے لیے مختلف ادوار کی پرینٹنگ کے ریکارڈ کے لیے علیحدہ سیکشن بنایا گیا ہے، یہ میوزیم شائقین کے لیے پرینٹنگ کی قدیم دنیا سے جدید دنیا تک کے سفر کی تاریخ کو فراہم کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔

اس عجائب گھر میں ایک مجسمہ پرنٹنگ مشین کے پہلے جرمن موجد یوہانس گوٹنبرگ کا ہے، س انقلابی ایجاد کا سہرا ان ہی کے سر ہے، ان کی اسی تخلیق کے بعد یورپ میں کتابوں کی چھپائی میں انقلاب برپا ہوا۔

جنوبی ایشیا میں چھاپے خانوں سے طباعت کا آغاز اگرچہ پرتگالیوں نے سولہویں صدی کے وسط میں کیا تھا تاہم بعد ازاں ایس ٹ انڈیا کمپنی نے پورے خطے میں پرنٹنگ پریس کا پورا جال بچھا دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More