ملیر کالا بورڈ : کار پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی، ملزمان میں خاتون بھی شامل

کراچی : ملیر کالا بورڈ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا، ملزمان باآسانی فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور میں ایک خاتون بھی شامل تھی، فائرنگ کے نتیجے میں کار سوار سینے اور چہرے پر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور کرائم سین یونٹ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، پولیس کو گاڑی سے گولیوں کے دو خول ملے ہیں۔ زخمی ہونے والے شخص کا تعلق شعبہ صحافت سے بتایا جارہا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ کے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہیں۔

وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے صحافی پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی سے رپورٹ طلب کرلی، انہوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، صحافیوں اور میڈیا ورکرز کےتحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں : دو خواجہ سراؤں سمیت 3 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی میں سپر ہائی وے میمن گوٹھ کے قریب دو خواجہ سرا اور ایک مرد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئی تھیں

ابتدائی طور پر ریسکیو حکام نے بتایا کہ تینوں مقتولین کو قریب سے گولیاں ماری گئیں، مقتولین کو سر، سینے اور ہاتھوں پر گولیاں لگیں ہیں۔

مقتول جیئل اجن خواجہ سرا نہیں تھا بلکہ وہ ایم اے پاس خیرپور کے علاقے بوزدار وڈا کا رہائشی اور 3 بچوں کا باپ تھا، جس کی 7سال قبل شادی ہوئی تھی۔

دو خواجہ سراؤں کی شناخت الیکس عرف عینی اور اسماء کے ناموں سے ہوئی ہیں، دونوں خواجہ سرا صفورہ اور بلاول گوٹھ کے رہائشی تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More