ہالی ووڈ فلم ’مارٹی سپریم‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

لاس اینجلس : معروف فلم ساز جوش سیفڈی کی فلم “مارٹی سپریم” کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، جس میں ٹموتھی شالامی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہیں۔

فلم کی کہانی ایک نوجوان ٹینس پلئیر کے گرد گھومتی ہے، جس کے خوابوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتا لیکن وہ چمپئین بننے کا عزم لے کر اپنی مسلسل محنت اور لگن سے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھتا ہے۔

Timothee

اس فلم کی کہانی حقیقی زندگی کے پنگ پونگ اسٹار مارٹی رائزمین سے متاثر ہوکر لکھی گئی ہے، جو پانچ بار ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت چکے تھے، ان کا انتقال 2012 میں ہوا تھا۔

فلم میں ٹموتھی شالامی مارٹی ماوزر کا کردار نبھا رہے ہیں، جس کی کہانی 1950 کی دہائی میں ترتیب دی گئی ہے۔

شالامی کے ساتھ اداکارہ گوینتھ پیلٹرو بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی، جو فلم میں بھی ایک مشہور فلمی اداکارہ بنی ہیں اور کہانی کے مطابق مارٹی سے خفیہ معاشقہ کر بیٹھتی ہیں۔

فلم کے دیگر نمایاں اداکاروں میں فرین ڈریشر (مارٹی کی والدہ کے طور پر)، مشہور ریپر ٹائلر، دی کریئیٹر، جادوگر پین جلیٹ، اداکارہ اوڈیسا آزیون، “شارک ٹینک” کے کیون او لیری (مسٹر ونڈرفل) اور ہدایت کار ایبل فیرا شامل ہیں۔

 Josh Safdie's  Movie

نوجوان کی مسلسل ناکامی کے بعد کامیابی کی کہانی 25 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر دنیا بھر کے سنیماؤں کے پردے کی زینت بنے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More