اے آر وائی نیٹ ورک کی سلور جوبلی : سی ای او سلمان اقبال کا خصوصی پیغام

کراچی : اے آر وائی نیٹ ورک کی سلور جوبلی کے موقع پر صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے ناظرین اور اپنی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سلور جوبلی کے موقع پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے کہا کہ ناظرین کا اعتماد، ہماری ٹیم کی محنت اور اشتہاری اداروں کی شراکت ہماری کامیابی کا راز ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اے آر وائی دنیا کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ دیکھا جانے والا اردو نیٹ ورک بن چکا ہے۔

سلمان اقبال نے اپنے خصوصی پیغام میں نیٹ ورک کے بانی حاجی عبدالرزاق یعقوب کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حاجی عبدالرزاق یعقوب کا وژن اور رہنمائی آج بھی ہمارے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر میری بیٹی سمیعہ سلمان نہ ہوتیں تو میں یہ سفر شروع نہ کرتا، سمیعہ سلمان کی یاد ہمیشہ دل میں زندہ رہتی ہے، اس موقع پر سلمان اقبال نے حاجی محمد اقبال کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔

سی ای او سلمان اقبال نے کہا کہ اے آر وائی فیملی کا ہر رکن، ناظرین اور اشتہاری اداروں نے مل کر اس سفر کو کامیابی کی منزل تک پہنچایا۔

مزید پڑھیں : سلور جوبلی مبارک ، اے آر وائی نیٹ ورک 25 سال کا ہوگیا

انہوں نے مزید کہا کہ نیٹ ورک کے 25 سال کا سفر، سچائی، اعتماد اور کامیابیوں کی داستان ہے، ہم اسی فخر اور امید کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، اے آر وائی نیٹ ورک مستقبل میں اور بھی روشن ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More