آئرش والدین کا بچوں کی پرورش کرنے کا منفرد انداز؟

آئس لینڈ میں والدین اپنے بچوں کی پرورش بہت منفرد انداز میں کرتے ہیں کیونکہ یہاں وہ سہولیات میسر ہیں جو  حکومتی پالیسی کی بدولت ان کو ملیں۔

مذکورہ رپورٹ میں آئس لینڈ میں والدین کی جانب سے کی جانے والی پرورش سے متعلق تفصیلی بیان کیا گیا ہے، دونوں (میاں بیوی) ہی اپنے بچوں کی تمام تر ذمہ داریاں کھانا پینا گھر کی صفائی ستھرائی وغیرہ مل کر برابری سے نبھاتے ہیں۔ گھر اور بچوں کا کام اس طرح مشترکہ کرنا ان کی نظر میں کوئی بری بات نہیں۔

اس حوالے سے ایک جوڑے نے میڈیا سے گفتگو کی، خاتون نے بتایا کہ ہم صنفی مساوات کے بارے میں ہر وقت نہیں سوچتے جب میرے شوہر کے پاس وقت ہو تو وہ گھر کے کام کرتا ہے اور اگر میرے پاس ہو تو میں کرلیتی ہوں۔

رپورٹ کے مطابق آئس لینڈ دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں حکومت نے سال2000 میں یہ فیصلہ کیا کہ والدین کو برابر تنخواہ دینے کے ساتھ پیرنٹل لیو (والدین کیلیے چھٹی) جیسا قانون منظور کیا۔

یورپی کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہاں تقریباً 90 فیصد خواتین کے پاس ملازمتیں ہیں اور یہ شرح یورپی یونین کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے جہاں 2021 میں 68 فیصد سے بھی کم خواتین کے پاس ملازمتیں تھیں۔

بہت سارے لوگ اس خوشگوار تبدیلی کا ذمہ دار آئس لینڈ کی چائلڈ کیئر پالیسی کو سمجھتے ہیں۔ یہاں بچے کی پیدائش کے بعد ہر والدین کو 80 فیصد تنخواہ کے ساتھ چھ مہینے (تین مہینے ماں کو تین مہینے باپ کو) کی چھٹیاں دی جاتی ہیں۔

اس قانون کے تحت والدین کو تنخواہ کا 80 فیصد ملتا ہے، یہ ملک گلوبل جینڈر گیپ کی رپورٹ میں پہلے نمبر پر ہے کیونکہ یہاں مرد اور عورت کو تنخواہ صحت اور تعلیم میں برابر مواقع ملتے ہیں۔

بچے اسکول یا ڈے کیئر سینٹر میں 8 گھنٹے تک رہتے ہیں، اس کے بعد کھیل یا موسیقی کی کلاسز میں جاتے ہیں، جس کی وجہ سے والدین کو اپنے کام فل ٹائم کرنے کاموقع آسانی سے مل جاتا ہے۔

اتنی ساری مصروفیت کے بعد شام کا کھانا سب مل کر ساتھ کھاتے ہیں، والدین چاہتے ہیں کہ ان کے بچے خوش اور مطمئن زندگی گزاریں۔

بچوں کے والد کا کہنا تھا کہ ہم بچوں کے ساتھ سخت رویہ نہیں رکھتے ہم ان سے پرسکون انداز میں بات کرتے ہیں۔ ہمارا مقصد ہے کہ بچے نظم و ضبط کے ساتھ ساتھ اچھے انسان بھی بنیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More