ٹرانسپورٹرز نے آج پنجاب میں ہڑتال کا اعلان کردیا

لاہور : پاکستان ٹرانسپورٹ متحدہ ایکشن کمیٹی کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹرز نے آج پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

کمیٹی رہنماؤں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے ٹریفک آرڈیننس 2025 فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے متنبہہ کیا کہ ٹریفک آرڈیننس 2025 کو ختم یا واپس نہیں کیا گیا تو پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹرز آج مکمل ہڑتال کریں گے۔

اس سلسلے میں ٹرانسپورٹرز نے اپنی گاڑیاں اور بکنگ آفسز بھی بند کردیے جس باعث شہریوں کو سفر کی مد میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔

اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پبلک اینڈ گڈزٹرانسپورٹ کمیٹی اور مرکزی صدر پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ نے کہا کہ

ٹریفک آرڈیننس کی واپسی تک ہڑتال جاری رہے گی، تمام ٹرانسپورٹرز اپنے جائز حقوق کیلئے اس ہڑتال میں شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More