لاہور : تین خواتین سمیت 5 رکنی ہنی ٹریپ گینگ گرفتار

لاہور پولیس نے شہریوں کو ہنی ٹریپ کے ذریعے لوٹنے والے 5 رکنی خطرناک گینگ کیخلاف کامیاب کارروائی کرکے گرفتار کرلیا، گروہ میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔

اس حوالے سے ایس پی سٹی بلال احمد نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان نے شہری کو گھر بلا کر نشہ آورچائے پلائی ٓور اس کی نازیبا ویڈیو بنائی، ملزمان نے شہری سے نازیبا ویڈیو کی آڑ میں رقم بٹوری۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان مزید 5 لاکھ روپے کا مطالبہ کرتے رہے، ایک ملزمہ نے قرض کی رقم واپس کرنے کے بہانے شہری کو گھر پر بلایا اور نشہ آور چائے پلاکر ہنی ٹریپ کیا۔

ایس پی سٹی کے مطابق ملزمہ شہری کی فیکٹری میں بطور ورکر کام کیا کرتی تھی، ملزمان نے نیم بےہوشی کی حالت میں شہری کی نازیبا ویڈیو بنائی۔

اس گینگ میں3 خواتین اور دو مردشامل ہیں، ویڈیو کی آڑ میں فیکٹری مالک سے 15 ہزار روپے بھی ٹرانسفر کروائے گئے، سب انسپکٹر عدنان گجر نے اطلاع پر 5 رکنی گینگ کو گرفتار کیا۔

ایس پی سٹی نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان میں عاصم اور رمیض عرف راجہ اور دیگر شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضے سے نقدی، موبائل اورموبائل فوٹیجز برآمد کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کے ہنی ٹریپ اور دھمکی آمیز وارداتوں سے خبردار رہیں اور مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔

کراچی کا ایک اور شہری ہنی ٹریپ کا شکار ، رہائی کے لیے 2 کروڑ تاوان طلب

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More