سیف سٹیز اتھارٹی کو گمشدہ بچے کے ورثاء کی تلاش

لاہور : پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی، گمشدہ اور لاوارث بچوں کو ان کے اہلِ خانہ سے ملوانے کے لیے ہر وقت سرگرم اور مصروفِ عمل ہے۔

اس سلسلے میں پی ایس سی اے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ طارق نامی ایک معصوم بچہ 30جولائی 2024 کو لودھراں ریلوے اسٹیشن پر پولیس کو ملا تھا، یہ بچہ اپنا تعلق کراچی سے بتاتا ہے۔

اس حوالے سے یہ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ معصوم بچہ ہزارہ ایکسپریس میں سفر کرنے والے کسی مسافر کا ہے اور دوران سفر اپنے پیاروں سے بچھڑ کر اسٹیشن پر ہی رہ گیا تھا۔

پی ایس سی اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر آپ اس طارق نامی بچے کو پہچانتے ہیں تو فوری طور پر سیف سٹی کی میرا پیارا ٹیم سے 03090000015 پر رابطہ کریں۔

واضح رہے کہ اگر کوئی بچہ گم ہو جائے تو سیف سٹیز اتھارٹی کا جدید نظام فوری طور پر ایکشن میں آتا ہے۔ جس کے بعد چہرہ شناس ٹیکنالوجی اور شہر بھر میں نصب کیمروں اور فیلڈ ٹیموں کی مدد سے اس بچے کی تلاش شروع کی جاتی ہے۔

ایمرجنسی 15 پر اطلاع ملتے ہی وی سی سی ایس ٹیم بچے کی تفصیلات سسٹم میں شامل کرتی ہے اور لائیو کیمروں کے ذریعے ٹریسنگ کا عمل شروع کر دیتی ہے۔ اس سلسلے میں مشاہداتی پوائنٹس، قریبی علاقوں اور ممکنہ راستوں کی باریک بینی سے جانچ کی جاتی ہے۔

گمشدہ لڑکی کی 17 سال بعد گھر واپسی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More