کراچی : پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کا بہیمانہ قتل

کراچی (01 دسمبر 2025): کے ایک گھر میں فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے، مقتولین نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔

اے آر وائی نیوز کراچی کے نمائندے عدنان راجپوت کی رہورٹ کے مطابق اس حوالے سے تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی نے پسند کی شادی کی تھی، تاہم یہ خاتون کی دوسری شادی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے سابقہ شوہر نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر فائرنگ کی ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کررہے ہیں، میاں بیوی کو قتل کرنے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کاروکاری یا غیرت کے نام پر قتل کے واقعات اکثر رپورٹ ہوتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں پہاڑی مقام پر ایک خاتون اور مرد کو چند افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کی سالانہ رپورٹ ’انسانی حقوق کی صورتحال 2024‘کے مطابق سال 2024 کے دوران سندھ میں خواتین پر غیرت کے نام پر تشدد کے کم از کم 134 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔

میمن گوٹھ میں پولیس مقابلہ

علاوہ ازیں کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2زخمیوں سمیت 3 ملزمان گرفتار ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے2پستول، موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے، اسلحہ کو فرانزک کیلئے بھیجا جارہا ہے، ملزمان کی شناخت مولابخش،علی اصغر اوراحمد کے نام سے ہوئی۔

کراچی: ملیر برہانی سوسائٹی میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More