کراچی : سرکاری اسکول کی دیوار اچانک گر پڑی، ویڈیو

کراچی : ناظم آباد بلاک تھری میں سرکاری اسکول کی دیوار گر گئی، جس کے نتیجے میں 3 گاڑیاں اور متعدد موٹر سائیکلیں تباہ ہوگئیں۔

اے آر وائی نیوز کراچی کے نمائندے عدنان راجپوت کی رپورٹ کے مطابق ناظم آباد بلاک تھری میں سرکاری اسکول کی دیوار اچانک گر گئی۔ واقعے میں تین گاڑیاں اور متعدد موٹرسائیکلیں تباہ ہو گئیں، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تباہ ہونے والی گاڑیاں سرکاری اسکول کی دیوار کے ساتھ کھڑی تھیں، جائے حادثہ کی ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔ جس میں تباہ حال گاڑیاں اور ملبے کے ڈھیر واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹانے کا کام کیا، تاہم بعد ازاں ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ ویڈیو میں علاقہ مکینوں کو گرنے والی دیوارکے ٹکڑے ہٹاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اسکول میں تعمیراتی کام جاری تھا، تاہم دیوار گرنے کی اصل وجہ کا تعین ابھی نہیں ہوسکا، ریسکیو حکام نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں : دسمبر سے اسکول صبح کتنے بجے کھلیں گے؟ طلبا کے لئے اہم خبر

موسم سرما کی مناسبت سے تعلیمی اداروں کے لیے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا ہے، نیا شیڈول یکم دسمبر سے 31 جنوری تک فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق موسم سرما کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے تمام اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

نئے اوقات کار کے تحت سنگل شفٹ اسکول صبح 8:30 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک کھلیں گے جبکہ جمعہ کو سنگل شفٹ اسکول صبح 8:30 بجے سے 1:15 بجے تک کھلے رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More