پرانا ہیلمٹ پہننے کے نتائج کتنے خطرناک ہیں؟ جانیے !!

کراچی پولیس چیف نے اعلان کیا ہے کہ اب موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھنے والا شخص بھی چاہے وہ مرد ہو یا عورت اسے بھی ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا۔

لیکن یہاں ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا کسی دوسرے شخص کا ہیلمٹ استعمال کرنا کیسا ہے؟ اور اس کے کیا نقصانات ہوسکتے ہیں۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر امراض جلد ڈاکٹر کاشف نے ہیلمٹ پہننے سے سر میں ہونے والی خشکی اور دیگر مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہیلمٹ کا استعمال آپ کی اپنی حفاظت کے لئے نہایت ضروری ہے۔ ہیلمٹ پہنا صرف قانون کی پاسداری ہی نہیں بلکہ اپنی زندگی کی حفاظت بھی ہے، حادثات کے دوران ہیلمٹ سنگین چوٹوں سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔

ڈاکٹر کاشف نے کہا کہ ہیلمٹ پہننے سے دماغی چوٹوں کا خطرہ کم ہوتا ہے، اگر کوئی آن لائن بائیکر اپنے ساتھ ہیلمٹ رکھتا ہے تو اسے چاہیے کہ ایک سواری کے استعمال کے بعد اسے جراثیم کش اسپرے سے صاف کرے اور بہتر ہوگا کہ سرجیکل کیپ بھی ساتھ رکھے تاکہ سواری ہیملٹ سے پہلے وہ کیپ پہن لے تاکہ نقصان سے محفوظ رہ سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More