مونگ پھلی زیادہ سے زیادہ کتنی کھانی چاہیے؟ ویڈیو دیکھیں !!

ملک میں موسم سرما آغاز ہوچکا ہے اور سرد موسم میں شہری خشک میوہ جات مہنگے ہونے کے سبب سستی مونگ پھلی بہت شوق سے کھاتے ہیں۔

بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول مونگ پھلی کو سردی کی راتوں میں لحافوں میں بیٹھ کر کھانے بھی اپنا ہی لطف ہے۔

اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں معروف شیف فرح محمد نے مونگ پھلی کی افادیت اور نقصانات پر تفصیلی گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے بے شمار فوائد ہیں سردی سے بچنے کیلیے 50 گرام مونگ پھلی کھا سکتے ہیں اس سے افاقہ ہوگا لیکن یاد رہے کہ زیادہ کھانے سے الٹا نقصان بھی ہوسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جن لوگوں کو ایسڈیٹی جگر کا کوئی مسئلہ ہو وہ اسے ہرگز نہ کھائیں ورنہ انہیں الٹیاں لگ جائیں گی۔

ایک طبی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے ایک تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ شیرخوار اور کمسن بچوں میں عمر کی مطابقت سے خوراک میں مونگ پھلی شامل کرتے رہنے سے ان میں الرجی کے خلاف زیادہ مدافعت پیدا ہوسکتی ہے۔

مونگ پھلی صحت کے لیے کئی فوائد رکھتی ہے جیسے دل کی صحت میں بہتری، پروٹین اور غذائی اجزاء کا حصول، اور وزن میں کمی میں مدد کرنا۔

تاہم، اس کے کچھ مضر اثرات بھی ہیں جن میں الرجی، معدے کی تیزابیت میں اضافہ، اور گرم اور نم جگہوں پر ذخیرہ کرنے کی صورت میں افلاٹاکسن سے آلودگی کا خطرہ شامل ہے۔

مونگ پھلی کی الرجی ایک انتہائی خطرناک طبی مسئلہ ہے جو معمولی مقدار کھانے سے بھی شدید ردعمل پیدا کر سکتی ہے اور بعض صورتوں میں جان لیوا اینفیلیکسس کا باعث بن جاتی ہے۔

مزیدپڑھیں : مونگ پھلی مکھن کے صحت پر حیران کن اثرات

ماہرین کے مطابق حالیہ برسوں میں بچوں کے اندر مونگ پھلی سے الرجی کے کیسز بڑھ رہے ہیں، اسی لیے والدین اور متاثرہ افراد کو اس بارے میں خاص احتیاط برتنی چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More