ضمنی انتخابات : مسلم لیگ ن ایک کے سوا تمام نشستوں پر کامیاب

اسلام آباد (24 نومبر 2025) : قومی و صوبائی اسمبلی کی مجموعی طور پر 13 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے واضح برتری حاصل کرلی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 7 خالی نشستوں پر گزشتہ روز اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ رات بھر جاری رہا۔

آخری اطلاعات تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 13 خالی نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو واضح برتری حاصل ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ان کے مد مقابل آزاد امیدوار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور کے قومی اسمبلی کی نسشت این اے 18 پر بھی مسلم لیگ ن نے آزاد امیدوار کو شکست سے کر فتح اپنے نام کرلی۔

قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر ضمنی الیکشن میں ن لیگی امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ پنجاب اسمبلی کی 7 میں سے 6 نشستیں مسلم لیگ ن کے نام رہیں جبکہ ایک نشست پر پیپلز پارٹی کو کامیابی مل سکی۔

رپورٹ کے مطابق ہری پور، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی اور مظفر گڑھ میں ووٹرز نے اپنا حقِ رائے دہی آزادانہ طور پر استعمال کیا۔

مزید پڑھیں : این اے 18 ہری پور کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج

بزرگ، خواتین، نوجوان اور معذور افراد بھی ووٹ ڈالنے پہنچے، مجموعی طور پر امن و امان کی صورتِ حال پُرامن رہی، کہیں کوئی بڑا واقعہ یا پولنگ قواعد کی خلاف ورزی رپورٹ نہيں ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More