بھارتی کرکٹر سمرتی مندھانا نے منگنی کرلی، نریندر مودی کی جوڑے کو مبارکباد

بھارتی ویمنز بیٹر سمرتی مندھانا نے مداحوں کو اپنی منگنی کی خوشخبری سنائی، بھارتی وزیراعظم نریندی مودی نے جوڑے کو مبارکباد دی۔

آئی سی سی ویمنز او ڈی آئی ورلڈکپ وننگ ٹیم کا حصہ سمرتی مندھانا پرانے دوست پلاش مچل کے ساتھ منگنی کے بندھن میں بندھ گئیں، خاتون کرکٹر نے ریل میں اسکا انکشاف کیا جس میں ان کی ٹیم میٹس جمائمہ روڈریگس، رادھا یادیو، اروندھتی ریڈی اور شریانکا پاٹل بھی شامل ہیں۔

سمرتی اور خواتین کرکٹ ٹیم کے دیگر ارکان نے سمجھو ہو ہی گیا گانے پرفارم کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

بھارتی ویمنز بیٹر اس ریل میں اپنی منگنی کی انگوٹھی دکھاتے ہوئے اور ساتھ کرکٹرز کے ساتھ کافی جوش و جذبے سے رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔

مداحوں نے اس ریل پر جوڑے کو مبارکباد دی ہے اور ان کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے بھی سمرتی اور ان کے میوزک کمپوزر منگیتر کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

اس سے قبل سمرتی نے ورلڈکپ جیتنے کے بعد ہی پلاش اور اپنی شادی کا اشارہ دیدیا تھا، سمرتی نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 54.22 کی اوسط سے 434 رنز بنائے جس میں ایک سنچری بھی شامل تھی۔

سمرتی مندھانا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد کس مشہور میوزک کمپوزر سے شادی کررہی ہیں؟

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More