خوفناک ہائی وے ٹریفک حادثے کی ویڈیوز : حقیقت سامنے آگئی

سوشل میڈیا پر ان دنوں اکثر ایسی ویڈیوز دیکھنے ملتی ہیں جو خوفناک یا حیرت انگیز ہوتی ہیں لیکن ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا کیونکہ ان ویڈیوز کو اے آئی کی مدد سے تیار کیا جاتا ہے۔

ایک ایسی ہی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں دیکھا جارہا ہے جس پر لوگ حیرت اور غصے کا اظہار کررہے ہیں اس ویڈیو میں ایک ٹرک ڈرائیور کو دکھایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل یہ ویڈیو کیلی فورنیا کی بتائی گئی ہے، جس کا ذمہ دار ٹرک ڈرائیور ہے لیکن ڈیش کیم فوٹیج نے سارا بھانڈا پھوڑ دیا۔

وڈیو پوسٹ کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ یہ ٹرک ڈرائیور جو دیکھنے میں بھارت سے تعلق رکھنے والا ایک سکھ ہے اور معمول کے مطابق ٹرک چلاتے ہوئے اندر ہی کھانا بھی بنا رہا ہے۔

ویڈیو کے مطابق حادثے کے وقت ٹرک 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ رہا تھا اور بھارتی ڈرائیور جسے غیرقانونی تارک وطن کہا گیا ہے وہ گانا سنتے ہوئے کھانا پکارہا تھا اور وہ اسی دوران سامنے جانے والی گاڑیوں کو روندتا ہوا سڑک کی ایک جانب لڑھنا چلا گیا گیا۔

ویڈیو کے مطابق اس حادثے کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

لیکن جب اس ویڈیو کو غور دیکھا گیا تو اس کے عیب نمایاں ہونے لگے اور یہ حقیقت سامنے آئی کہ یہ محض ایک جھوٹ اور فریب پر مبنی جعلی ویڈیو ہے جسے کسی خاص مقصد کیلیے بنایا گیا ہے۔

اے آئی کے اس دور میں کیا اصلی ہے اور کیا نقلی؟ اس کا فیصلہ کرنا ذرا مشکل ہے اس لیے سوشل میڈیا صارفین کا چاہیے کہ کسی بھی تصویر یا ویڈیو کو شیئر کرنے سے پہلے کی تصدیق کرلیا کرلیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More