ویڈیو : سیلابی پانی روکنے کا انوکھا اور نیا طریقہ

طوفانی بارشوں کے بعد نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے، جس سے بچاؤ کیلیے مختلف طریقے اپنائے جاتے ہیں جن میں ایک ’سلیم ڈیمز‘ بھی ہیں۔

پانی سے بھری ربڑ کی ان ٹیوبوں کو ’سلیم ڈیمز‘ کہا جاتا ہے اور یہ ڈچ ماہرہن کی ایجاد ہے، انہیں کینیا میں سیلابی پانی روکنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

یہ تکیے جیسی ٹیوب ویلز ربڑ سے بنائی گئی ہیں ان میں پانی بھرا ہوا ہے، ان کی مدد سے دریاؤں کے پانی کو روکا جاسکتا ہے۔

اس طرح کی ایک ٹیوب میں ہزاروں لیٹر پانی ڈالا جاسکتا ہے، ان بڑی ٹیوبوں کو ایک دوسرے کے قریب رکھا جاتا ہے اور پانی ان کے درمیان سے نہیں گزر سکتا۔

دو افراد ایک گھنٹے میں سو میٹر لمبی رکاوٹ بنا سکتے ہیں، ان ٹیوبوں کا استعمال ریت کے تھیلوں سے بند باندھنے کی نسبت زیادہ آسان اور کم وقت میں ہوجاتا ہے۔

اس کے علاوہ سیلابی صورتحال ختم ہونے کے بعد ان ٹیوبوں کا پانی فصلوں کی آبیاری کیلیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More