شیف سنیعہ عمران نے برطانیہ میں پاکستانی کھانوں کی دھوم مچا دی

لندن ایک ایسا شہر ہے جس میں نہ صرف اسٹرابری اور آئس کریم، کافی، فِش اینڈ چپس یا پھر برگرز ہی نہیں بکتے بلکہ یہاں پاکستان سمیت دنیا بھر کے کھانے دستیاب ہیں۔

گزشتہ دنوں یوکے میں نیشنل کری ویک کک آف 2025 مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں برطانوی نژاد پاکستانی شیف سنیعہ عمران نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

سنیعہ عمران نے یوکے نیشنل کری وِیک کُک آف 2025 مقابلہ جیت لیا، انہوں نے پانچ مشکل راؤنڈز پر مشتمل اس مقابلے میں چار راؤنڈز میں فتح حاصل کی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مقابلے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ہر مرحلے میں شرکاء کو محدود وقت میں سرپرائز ڈش تیار کرنا ہوتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ججز نے میرے پکوانوں کو روحانی اور نفیس جنوبی ایشیائی کھانوں کا امتزاج قرار دیا ججز کہنا تھا کہ میں نے ذائقے اور جدید تکنیک کے درمیان بہترین توازن قائم رکھا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سنیعہ عمران نے بتایا کہ میں شوق کی بنیاد پر کھانے بناتی ہوں کھانے بنانے کا شوق مجھے بچپن سے ہے۔

ویسے میں یوکے کے ایک سرکاری ڈیپارٹمنٹ میں سینئر آئی ٹی پروجیکٹ ڈیلیوری مینیجر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بھی میں اپنے فالوورز کو مختلف پکوان بنانا سکھاتی ہوں، میری اچاری چکن کی ریسیپی کی ویڈیو پر 20 ملین ویوز ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More