اونٹنی کے دودھ سے پنیر تیار کرنے کا غیرمعمولی تجربہ، ویڈیو رپورٹ‌

اونٹنی کا دودھ غذائی اعتبار سے کسی بھی طور پر گائے اور بھینس کے دودھ سے کم نہیں ہوتا، اس کو پینے سے جسم میں سوڈیم کلورائیڈ کی کمی کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

اگر آپ مکھن یا پنیر وغیرہ کھانے کے شوقین ہیں تو خوش ہوجائیں کیونکہ اب اونٹنی کے دودھ سے تیار کیا گیا پنیر آپ کے ناشتے کیلیے تیار کرلیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی خاتون صوفیہ خان نے اپنے کچن میں پنیر بنانے کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

ڈی ڈبلیو اردو کی رپورٹ کے مطابق صوفیہ خان نے پہلے چھوٹے پیمانے پر اپنے کچن میں پنیر بنانے کا آغاز کیا تھا اور حال ہی میں انہوں نے اونٹنی کے دودھ سے بھی پنیر تیار کر لیا ہے۔ اب وہ اس پنیر کو کمرشل بنیادوں پر متعارف کروانے کی خواہشمند ہیں۔

اٹک دیر سے تعلق رکھنے والی صوفیہ نے بتایا کہ میں تمام جانوروں کے دودھ سے پنیر بنانے کی مہارت حاصل کی ہے، ان سب میں سب سے نمایاں کارنامہ اونٹنی کے دودھ سے بھی پنیر تیار کرنا ہے۔

اس کی وجہ سے مجھے پاکستان سے باہر بھی پہچنا جاتا ہے میرے بنائے ہوئے پنیر کے نمونے امریکا اور متحدہ عرب امارات بھی گئے ہیں اور وہاں پسند بھی کیے گئے۔

ماہرین غذائیت کہتے ہیں کہ اونٹنی کے دودھ میں چربی گائے کے دودھ سے کم ہوتی ہے۔ پوٹاشیم، فولاد، تانبا، میگنیزیم، سوڈیم اور جست گائے کے دودھ کی نسبت اونٹنی کے دودھ میں بلند ترین سطح پر ہوتا ہے۔ اونٹنی کے دودھ میں گائے کے دودھ کے مقابلے میں فولاد دس گنا زیادہ ہوتا ہے۔

اونٹنی کا دودھ ساخت کے اعتبار سے انسانی دودھ سے ملتا جلتا ہے۔ لحمیات (پروٹینز) اور حیاتین (وٹامنز) سے بھر پور ہونے کی وجہ سے کم زور بچوں اور بڑوں کو توانائی دیتا ہے۔

اس میں کیلشیم، حیاتین الف، ب اور ب2 کے علاوہ کئی اہم معدنیات مثلاً پوٹاشیم، جست، تانبا، میگنیزیم، سوڈیم اور فولاد ہوتا ہے۔

اونٹنی کے دودھ کا حیران کن فائدہ سامنے آگیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More