گھریلو باغبانی : سبزیاں اگانے کے آسان طریقے کون سے ہیں؟ ویڈیو رپورٹ

گھریلو باغبانی ایک بہت اچھا اور باذوق لوگوں کا شوق ہے اور اسے پورا کرنے والا انسان کبھی اکتاہٹ، تنہائی اور پریشانی کا شکار نہیں ہوتا۔

انسان گزشتہ کئی صدیوں سے اپنی گھریلو ضروریات کو پورا کرنے کیلیے گھروں میں سبزیاں اگاتا آیا ہے تاکہ اپنی غذا کا بندوبست کرسکے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں اسسٹنٹ پروفیسر ہارٹی کلچر ڈاکٹر نذر فرید نے گھریلو باغبانی کے طریقے اور فوائد سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ گھریلو باغبانی ہر گھر کیلیے انتہائی ضروری ہے اس کا یہ فائدہ ہے کہ تھوڑی سی زمین یا گملوں، ڈبوں، پلاسٹک کی بوتلوں اور لکڑی کے کریٹس میں سبزیاں کاشت کی جاسکتی ہیں۔

ڈاکٹر نذر فرید نے کہا کہ جس طرح ہر کام کے کچھ بنیادی اصول ہوتے ہیں اسی طرح باغبانی کرنے والوں کو بھی کچھ باتوں کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔تاکہ انہیں اپنی محنت کا پھل بھرپور طریقے سے مل سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ نرسری میں تو پودے شاندار نشوونما پا رہے ہوتے ہیں لیکن جب انہیں گھر لاتے ہیں تو کچھ دن بعد مرجھا جاتے ہیں یا ان کی بڑھوتری رک جاتی ہے تو ایسا صرف زیادہ یا کم پانی دینے سے ہوتا ہے۔

سردیوں میں پانی ہفتے میں ایک بار دینا چاہیے اور گرمیوں میں دوسرے دن یا ضرورت کے مطابق گوڈی کرنے کے بعد کم از کم 2 دن پانی نہ دیں تاکہ مٹی میں آکسیجن جذب ہو سکے۔

اگر پودوں پر پھول آ رہے ہوں تب بھی پانی کم دیں ورنہ پودا فلاورنگ روک کر بڑھنا شروع ہوجائے گا۔ کھارا یا نمکین پانی بالکل نہ دیں، تازہ پانی ہمیشہ صبح یا عصر کے بعد دیں، پودوں کے پتوں پر پانی کا چھڑکاؤ ضرور کرنا چاہیے۔

گھریلو باغبانی سے بچت بھی ممکن ہے۔ ہمارے گھروں میں آمدنی کا بڑا حصہ کچن کی اشیا خریدنے کے کام آتا ہے۔ جب روزانہ کی سبزی گھر ہی سے مل جائے تو یہ رقم بچ جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More