جگر کو چربی سے بچانے کیلیے اس چیز کو بالکل ہاتھ نہ لگائیں

کسی بھی بیماری سے نجات کے لیے صحت مند خوراک، باقاعدہ ورزش تو ضروری ہے ہی لیکن ایک چیز ایسی بھی ہے جس سے پرہیز نہ کیا جائے تو سارے علاج اور احتیاطی تدابیر بیکار جاتی ہیں۔

انسولین وہ چیز ہے جو چینی کو غذا یا مشروب سے دوران خون میں منتقل کرنے کا کام کرتی ہے جہاں خلیات اسے توانائی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

بازار میں دستیاب ڈبہ بند جوس، سافٹ ڈرنک جو بظاہر تازہ اور صحت بخش لگتا ہے، درحقیقت اتنا ہی نقصان دہ ہو سکتا ہے؟

چین میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ صرف ایک ڈائٹ یا میٹھی سافٹ ڈرنک پینا جگر پر چربی چڑھنے کے خطرے میں نمایاں اضافہ کر دیتا ہے۔

Soft drink

تحقیق کے مطابق روزانہ ایک ڈائٹ سوڈا پینے سے یہ خطرہ 60 فیصد جبکہ چینی والی سافٹ ڈرنک سے 50 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ ان مشروبات میں موجود چینی یا مصنوعی مٹھاس جسم میں انسولین اور بلڈ شوگر کی سطح بڑھا دیتی ہے، جس سے جگر میں چربی جمع ہونے لگتی ہے۔

Soochow یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک لاکھ 24 ہزار افراد کے ڈیٹا کا 10 سال تک جائزہ لیا اور پایا کہ سافٹ ڈرنکس کے بجائے پانی پینے سے اس مرض کا خطرہ 15 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ڈائٹ ڈرنکس کو اکثر صحت مند سمجھا جاتا ہے، مگر تحقیق سے ظاہر ہوا کہ یہ بھی جگر کے امراض، حتیٰ کہ موت کے خطرے تک میں اضافہ کرتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More