پھلوں اور سبزیوں میں چھپے خطرناک زہر سے کیسے بچیں؟

موجودہ دور میں پھلوں اور سبزیوں کی فصلوں پر کیمیکل اسپرے کا استعمال کثرت سے کیا جارہا ہے، جس کے مالی فوائد تو ہیں لیکن یہ اسپرے لوگوں کی صحت کیلیے زہر قاتل بھی ہیں۔

عام طور پر یہ اسپرے فصلوں کو کیڑوں، بیماریوں اور نقصان دہ حشرات الارض سے محفوظ رکھنے کے لیے کیے جاتے ہیں۔

ان میں کئی کیمیکلز ایسے بھی ہوتے ہیں جو پھلوں اور سبزیوں کے چھلکوں سے اس نکے اندر تک سرائیت کر جاتے ہیں۔

ان کیمیکلز کے انسانی صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، خاص طور پر جب پھل یا سبزیاں بغیر دھوئے یا مناسب صفائی کے بغیر استعمال کی جائیں جو کئی امراض کا سبب بن سکتے ہیں۔

پھلوں اور سبزیوں

امریکہ کی انوائرمنٹل ورکنگ گروپ (ای ڈبلیو جی) کے محققین نے پھلوں اور سبزیوں پر حشرات کش اسپرے کے اثرات کو جانچنے کے بعد کلین ففٹین کے نام سے ایک نئی اصطلاح متعارف کرائی ہے۔

اس میں ان پھلوں اور سبزیوں کو شامل کیا گیا ہے جو حشرات کش اسپرے سے سب سے کم متاثر ہوتی ہیں اور اسپرے کے باوجود ان میں مضر صحت اثرات نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔

کلین ففٹین میں انناس پہلے نمبر ہے اس کے علاوہ مکئی تازہ اور فروزن، ایواکاڈو، پپیتا، پیاز، فروزن مٹر، اسپراگس، بند گوبھی، تربوز، پھول گوبھی، کیلا، آم، گاجر، مشروم اور کیوی شامل ہے۔

بچاؤ کے آسان طریقے

یاد رہے کہ ہم کیمیکلز کے زہریلے اثرات سے مکمل طور پر محفوظ نہیں رہ سکتے مگر چند سادہ سی احتیاطی تدابیر سے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے

پھل اور سبزیاں نمک یا سرکے والے پانی میں 15–20 منٹ بھگو کر دھوئیں۔ کھانے سے پہلے ہمیشہ صاف پانی سے اچھی طرح رگڑ کر دھوئیں۔

موسمی اور دیسی سبزیاں خریدیں۔ اگر ممکن ہو تو چھلکا اتار کر استعمال کریں۔ بچوں کے لیے ہمیشہ پکے ہوئے یا اُبالے ہوئے پھل و سبزیاں دیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More