بادلوں میں ڈرائیونگ کا منفرد تجربہ، خوبصورت اور حیرت انگیز منظر، ویڈیو رپورٹ

مری اور گلیات کے علاقوں میں برفباری کا سن کر لوگوں کی بڑی تعداد تفریح کی غرض سے ان علاقوں کا رخ کرتی ہے لیکن ڈرائیور حضرات کو کسی بھی پہاڑی سفر سے قبل کچھ اہم باتیں ذہن نشین کرنا ضروری ہے۔

مری کے برف پوش پہاڑوں پر گاڑی چلانا کسی بڑے کارنامے سے کم نہیں اس کیلیے مہارت ہوشیاری گاڑی پر مکمل کنٹرول اور مستعد رہنا بھی ضروری ہے۔

مری میں ساون کے موسم میں پہاڑوں پر زیادہ تر بادل بسیرا کرلیتے ہیں، ایسے میں جب بلند و بالا درخت اور کوہسار خوبصورت بادلوں میں چھپ جاتے ہیں تو ایک طلسماتی منظر نمودار ہوتا ہے۔ اس موسم اور خوشگوار ماحول میں ان شاہراہوں پر گاڑی چلانا ایک خوبصورت اور منفرد تجربہ ہوتا ہے۔

natural Traveller

گاڑی چلانے والے کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے گاڑی سڑک پر نہیں بلکہ فضا میں تیر رہی ہو ایسے میں بعض اوقات گاڑی چلانا خاصا مشکل بھی ہوجاتا ہے، ڈرائیور کی ذرا سی غفلت کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔

پہاڑوں میں ڈرائیونگ کے دوران اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے نیند پوری اور خوب آرام کر رکھا ہو اور نیند کا غلبہ نہ ہو کیونکہ پہاڑی علاقوں میں ڈرائیونگ کے دوران غلطی کی گنجائش بہت کم ہوتی ہے۔

اس لیے ضروری ہے کہ آپ کی پوری توجہ سامنے سڑک پر ہو پھر اندھے موڑوں پر گاڑیوں کو اوور ٹیک کرنے سے بھی گریز کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More