ہالی ووڈ لیجنڈ زندگی کے نازک موڑ پر، اہل خانہ نے بھی اہم فیصلہ کرلیا

لاس اینجلس : ہالی ووڈ کے معروف اداکار بروس ولس جو شدید ڈیمینشیا کی پیچیدگیوں کے باعث نہایت تشویش ناک حالت میں ہیں، ان کے قریبی ذرائع کے مطابق اہل خانہ اب ان کے آخری لمحات کے لیے ذہنی طور پر تیار ہیں۔

ایک مصدقہ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ 70سالہ ہالی ووڈ اسٹار تقریباً مکمل طور پر اپنی خودمختاری کھو بیٹھے ہیں، اب وہ نہ بول سکتے ہیں، نہ پڑھ سکتے ہیں، چلنے پھرنے میں دشواری کا سامنا ہے اور اپنے پیاروں کے چہروں کو بھی پہچان نہیں پاتے۔

دماغ سکڑنے کی بیماری میں مبتلا بروس ولس کی اہلیہ ایما ہیمنگ نے بھی گزشتہ دنوں بتایا تھا کہ اداکار کو ایک چھوٹے گھر میں منتقل کیا گیا ہے تاکہ دیکھ بھال کرنے والے افراد ان کے زیادہ قریب رہ سکیں۔

ذرائع کے مطابق ان کے اہل خانہ کے لیے یہ منظر نہایت دلخراش ہے کہ وہ شخص جو کبھی نہایت پُرجوش اور زندگی سے بھرپور تھا، اب نہ بات کر سکتا ہے، نہ حرکت کر سکتا ہے اور نہ ہی خود کو پہچان پا رہا ہے۔

اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ بروس ولس اب خود نہا نہیں سکتے، نہ کپڑے پہن سکتے ہیں اور نہ کھا پی سکتے ہیں۔ انہیں کھلانے پلانے سے لے کر روزمرہ کی تمام ضروریات کے لیے دیکھ بھال کرنے والوں پر مکمل انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔

بروس ولس کی بیماری شدید، اب بولنے، پڑھنے، چلنے کے قابل بھی نہیں رہے

ہالی ووڈ کے معروف اداکار بروس ولس فرنٹوٹیمپورل ڈیمنشیا نامی بیماری میں کافی عرصے سے مبتلا ہیں اور اسی طرح زندگی بسر کررہے ہیں، پہلی بار 2022 میں انھیں اس حالت کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ان میں افاسیا (aphasia) کی تشخیص ہوئی تھی۔

تشخیص کے بعد سے بروس ولس کی بیماری آہستہ آہستہ بڑھتی رہی، 2023 اور 2024 کی رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ اداکار بڑی حد تک بولنے سے قاصر ہوچکے ہیں اور اب پڑھنے کے قابل بھی نہیں رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More