کے الیکٹرک کا بارش میں بجلی کی فراہمی سے متعلق اہم بیان

کراچی : شہر قائد کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ بارش کے باوجود کراچی میں بجلی کا ترسیلی نظام مستحکم ہے۔

کے الیکٹرک ترجمان کے جاری بیان کے مطابق شہر میں 2100میں سے 1970 سے زائد فیڈرز کے ذریعے بجلی کی فراہمی جاری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی کھڑا ہونے کی اطلاعات ہیں، جس کے سبب کارکنان کو بحالی کے کام میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق حالیہ بحال کئے گئے علاقوں میں گلشن اقبال بلاک 4, 7, 4 اے، 10 اے، کے ڈی اے فلیٹس، لیاقت آباد نمبر ون، سی اور سی ون ایریا، ڈاک خانہ چوک، آرام باغ، پاکستان چوک، سرجانی ٹاؤن سیکٹر ٹو، نارتھ کراچی 5 اے ون سے 5اے 4 تک, اور نارتھ ناظم آباد، عظیم خان گوٹھ، قائداعظم کالونی اور دیگر علاقے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بارش کے پانی کی نکاسی اور فیلڈ ٹیموں سے سیفٹی کلیئرنس ملتے ہی باقی ماندہ علاقوں کی بجلی بھی بحال کی جارہی ہے۔

یاد رکھیں !! بارش کے موسم میں بجلی کی بندش ایک عام مسئلہ ہے جس کی وجہ موسمی صورتحال اور پانی کی عدم نکاسی ہے۔

ایس حالات میں بجلی کی بندش سے بچنے اور حفاظت کے لیے یہ ضروری ہے کہ لوگ بجلی کے تاروں اور آلات کو چھونے سے گریز کریں اور بجلی کے تعطل کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ کمپنی سے رابطہ کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More