سفاک باپ نے اپنی شادی شدہ بیٹی کو بے دردی سے مار ڈالا، دل دہلا دینے والی داستان

بہاولپور : پنجاب کے شہر بہاولپور میں پسند کی شادی کرنے پر باپ اور چچا نے مل کر بیٹی کو قتل کردیا، ملزمان عادی مجرم سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بہاولپور کے علاقے میں دھور کوٹ تھانے کی حدود میں شادی شدہ لڑکی کے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔

باپ نے پسند کی شادی کرنے کی پاداش میں اپنے بھائی کے ساتھ مل کر اپنی جواں سالہ بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور خود ہی مظلوم بن کر پولیس کو چکمہ دیتے رہے۔

علینہ نے کچھ روز قبل پسند کی شادی کی اور کراچی منتقل ہوگئی جہاں وہ ہنسی خوشی اپنی زندگی بسر کررہی تھی۔

بیٹی کو قتل کرنے کے بعد سفاک باپ موقع سے فرار ہوگیا جب کہ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

واقعے کا مقدمہ مقتولہ علینہ کے سسر کی مدعیت مین درج کیا گیا جس نے پولیس کو گواہی دی کہ اس کے باپ ضمیر اور چچا مظفر کو قتل کا ملزم بتایا۔

بعد ازاں پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ابتدائی تفتیش میں انہوں نے اعتراف جرم کرلیا۔

مزید پڑھیں : معمولی تنازعہ پر بھتیجے نے چچا کا پورا خاندان اجاڑ دیا

پنجاب کے گاؤں مدر شریف میں بھتیجے نے چچا کے گھر پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا۔

یہ افسوسناک واقعہ پنجاب کے شہر شرقپور شریف میں پیش آیا ہے جہاں بھتیجے نے چچا کے گھر فائرنگ کرکے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا، مقتولین میں ماں، باپ اور بیٹی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اس واقعے کے بعد فرار ہوگئے، ملزم اور مقتولین کے درمیان گھر کے باہر مٹی ڈالنےکا تنازع چل رہا تھا، مقتولین کی شناخت خادم حسین، بشریٰ خادم اور حنا کے نام سے ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More