امریکا میں رہائش پذیر تمام پناہ گزین ہوشیار رہیں

واشنگٹن : ٹرمپ انتظامیہ نے سابق صدر جوبائیڈن کے دور حکومت میں امریکا آنے والے تمام پناہ گزینوں کی جانچ پڑتال کاحکم دے دیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے رؤئٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے سابق صدر جو بائیڈن کے دورِ حکومت میں امریکا میں داخل ہونے والے تمام پناہ گزینوں کی مکمل جانچ پڑتال اور دوبارہ انٹرویوز کا حکم دے دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کے تحت 2 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد کے کیسز دوبارہ کھولے جا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ یو ایس سی آئی ایس کے ڈائریکٹر جو ایڈلو کے دستخط شدہ میمو کے مطابق بائیڈن دور کے پناہ گزینوں کی گرین کارڈ کی درخواستوں پرکارروائی روک دی گئی ہے، جانچ پڑتال مکمل ہونے تک گرین کارڈ کی درخواستوں پرمزید کوئی کام نہیں ہوگا۔

ریفیوجی تنظیم ایچ آئی اے ایس کے سربراہ مارک ہیٹ فیلڈ نے ٹرمپ انتظامیہ کے اس فیصلے کو  غیر ضروری، ظالمانہ اور وسائل کا ضیاع قرار دیا۔ ان کے مطابق پناہ گزین پہلے ہی امریکا آنے سے پہلے سخت ترین جانچ مراحل سے گزرتے ہیں۔

مزید پڑھیں : چینی ہم منصب سے کیا بات ہوئی؟ ٹرمپ نے بتا دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کنہا ہے کہ چینی ہم منصب شی جن پنگ سے نہایت اچھی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ چینی ہم منصب سے یوکرین، روس سمیت کئی اہم موضوعات پر بات کی، فین ٹینل، سویابین اور دیگر زرعی مصنوعات بھی گفتگو کا حصہ تھیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More