چھوٹی عمر میں طلاق سے گزری، نہیں چاہتی تھی ایسا ہو، شاہین خان

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شاہین خان کا کہنا ہے کہ چھوٹی عمر میں طلاق سے گزری نہیں چاہتی تھی کہ ایسا ہو۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’چالباز‘ میں ثانیہ شمشاد اور ایمان خان کی والدہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ شاہین خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں طلاق سے متعلق اظہار خیال کیا۔

اداکارہ جوانی میں ایئر ہوسٹس رہی ہیں اور بعد میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

انہوں نے بتایا کہ ایئرہوسٹس بنی کیونکہ سفر کرنا چاہتی تھی، اپنی زندگی انجوائے کرنا چاہتی تھی لیکن زیادہ تر میں چاہتی تھی کہ اپنا پیسہ ہو کیونکہ بیٹے کی پرورش کرنا چاہتی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ چھوٹی عمر میں طلاق سے گزری تھی میں نہیں چاہتی تھی کہ ایسا ہو پھر بیٹے کی پرورش پوری توجہ مرکوز رکھی۔

شاہین خان نے بتایا کہ میں شادی میں گانے پر ڈانس کررہی تھی کہ اچانک دوست کے بھائی سے ملاقات ہوئی جو مجھے پسند کرتا تھا، شروع میں مسائل تھے کیونکہ یہ میری دوسری شادی تھی لیکن بعد میں ہمارا نکاح ہوگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More