کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے کروڑوں مداحوں کو افسردہ کردیا، سوشل میڈیا صارفین غمزدہ

دنیا بھر میں کروڑوں فٹبال شائقین کے لیے افسوسناک خبر ہے کہ فٹبال کی دنیا کے بےتاج بادشاہ کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے مداحوں کو غمزدہ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ بہت جلد ریٹائر ہونے والے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 40سال کی عمر میں شاندار کیریئر کو اس چمک دمک کے ساتھ جاری نہیں رکھا جاسکتا۔ اس لیے وہ اب ریٹائرمنٹ کی زندگی گزارنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

رونالڈو نے اعتراف کیا کہ میرے لیے اگرچہ اپنے شاندار کیریئر کو ختم کرنا بہت مشکل فیصلہ ہوگا، مگر وہ اس لمحے کے لیے کافی عرصے سے ذہنی طور پر تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 25، 26 سال کی عمر سے ہی اپنے مستقبل کی تیاری کر رکھی ہے، اس لیے مجھے لگتا ہے کہ میں ریٹائرمنٹ کے دباؤ کو برداشت کر لوں گا۔

معروف میزبان پِیئرس مورگن کے پروگرام ’ان سنسرڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے 5 مرتبہ کے ’بیلن ڈی اور ایوارڈ یافتہ رونالڈو نے کہا کہ ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے اس لیے میں اپنے فٹبال کے کیریئر کا اختتام کر کے اپنے اہل خانہ اور بچوں کی پرورش کے لیے زیادہ وقت دینا چاہتا ہوں۔

النصر کلب کے اسٹرائیکر رونالڈو کے پاس مجموعی طور پر فی الحال 952 گولز کا ناقابلِ یقین ریکارڈ ہے۔ گزشتہ ماہ انہوں نے کہا تھا کہ وہ 1000 گولز مکمل کرنے کے بعد کھیل کو خیرباد کہنا چاہتے ہیں۔

رونالڈو کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ کئی مداحوں نے لکھا کہ ’فٹبال رونالڈو کے بغیر ادھورا لگے گا‘ جبکہ کچھ نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنا آخری گول 1000 کے ہدف کے ساتھ یادگار انداز میں مکمل کریں گے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کی تاریخ کا نیا سنگ میل عبور کرلیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More