میک اپ کرتے ہوئے ان دو باتوں کا لازمی خیال رکھیں ورنہ۔ ۔ ۔ ۔!! بیوٹیشن کے ماہرانہ مشورے

خوبصورت نظر آنا ہر عورت کا بنیادی حق ہے جس کیلیے میک اپ کسی حد تک ضروری ہے لیکن یاد رکھیں کہ معیاری سامان کے ساتھ جلد کا خیال رکھنا بھی بےحد ضروری ہے۔

میک اپ کا غیر معیاری سامان اور اس کا غلط استعمال آپ کی جلد کے لیے خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ماہر بیوٹیشن بابر ظہیر نے مفید مشورے دیے۔

میک اپ

بابر ظہیر نے بتایا کہ آج کل چہرے کی رنگت کو ضرروت سے زیادہ گورا کر دیا جاتا ہے جس کا کوئی فائدہ نہیں جتنا ممکن ہوسکے اپنی اصل رنگت کی بنیاد پر میک اپ کرنا چاہیے۔

اس موقع پر انہوں نے ناظرین کو ایک ماڈل کے ذریعے اس کے نقصان اور اس کے مضر اثرات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس ماڈل کو جس نے بھی تیار کیا اس نے صرف چیزوں کو چہرے پر تھوپا ہے حالانکہ ہر چیز کو چہرے کی مناسبت سے استعمال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دن کے وقت کوئی سا بھی میک اپ کروائیں تو اس میں تین چیزیں بہت ضروری ہیں سب سے پہلے موئسچرائزر اس کے بعد ہائیلو ڈرانک ایسڈ اور سب سے آخر میں سن بلاک لازمی لگوائیں۔

چہرے کی رنگت

انہوں نے بتایا کہ اکثر بیوٹیشنز خواتین کی رنگت کو مدنظر نہیں رکھتیں جو رنگ اچھا لگتا ہے اس کو استعمال کرلیتی ہیں، بغیر یہ سوچے کہ یہ رنگ ان پر ججے گا بھی یا نہیں۔

خواتین کو چاہیے کہ اپنی رنگت کا لازمی خیال رکھیں ،اگر آپ کی رنگت سانولی ہے تو اس پر گولڈن میک اپ زیادہ اچھا لگے گا، بجائے اس کے کہ آپ سفید یا گلابی میک اپ کریں۔

اگر رنگت زرد ہے تو آپ گلابی میک اپ کر سکتی ہیں، سنہری رنگت کی حامل خواتین فاؤنڈیشن سے حسن میں چار چاند لگائیں ،ہاں اگر رنگت سرخ و سفید ہے تو آپ پر گہرے رنگ کا میک اپ بھی ججے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More