کراچی : گلشن اقبال کی جھونپڑیوں میں ایک بار پھر اچانک آتشزدگی

کراچی : گلشن اقبال کے علاقے میں قائم جھونپڑیوں میں اچانک ہونے والی آتشزدگی سے ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا، اس سے قبل بھی یہاں آگ لگنے کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال شانتی نگر میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی ہماری ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

کچھ دیر کی کوششوں کے بعد جھونپڑیوں میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، لیکن آگ کی زد میں آکر ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا تاہم اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ترجمان ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش نکال کر اسپتال منتقل کردی گئی ہے، متوفی کی شناخت 55 سالہ ایوب کے نام سے ہوئی ہے جو جسمانی طور پر معذور تھا۔

اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کے باعث 20 جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں، دو فائرٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا، ابتدائی طور پر تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

جھونپڑیوں میں اچانک آگ بھڑکنے سے ان میں موجود سامان اور مویشی بھی جل کر ہلاک ہوگئے لوگوں نے ابتدائی طور پر اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن قابو نہ پاسکے۔

کراچی: جھونپڑیوں میں خوفناک آتشزدگی، 5 کمسن بہن بھائی جاں بحق

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More