11 منزلہ عمارت اچانک زمین بوس، زلزلہ تھا یا کچھ اور؟ ہولناک ویڈیو

مانچسٹر : برطانیہ میں 11 منزلہ عمارت کا ایک حصہ اچانک زمین بوس ہوگیا، مقامی افراد کے مطابق یہ غالباً زلزلے جیسے جھٹکے تھے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق مانچسٹر کے مرکزی علاقے میں ایک 11 منزلہ عمارت اچانک زمین بوس ہوگئی۔

اس حوالے سے لوگوں کا کہنا ہے کہ عمارت کے گرنے سے دوپہر کے وقت زلزلے کے زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم زلزلہ پیما مرکز سے ایسی کوئی اطلاع موصل نہیں ہوئی۔

برج اسٹریٹ پر واقع 52 سال پرانی بلند و بالا عمارت کا ایک حصہ اچانک زمین بوس ہونے کے بعد مقامی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قریبی عمارتوں میں رہائش پذیر سینکڑوں افراد کو فوری طور پر نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔

حکام کے مطابق عمارت جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت عمارت خالی تھی تاہم کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Manchester city centre building collapses

مزید پڑھیں : کراچی میں پہلے زوردار دھماکا ہوا پھر عمارت گرگئی

میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ عمارت کو منہدم کرنے کا عمل جاری تھا، جس کا ایک حصہ غیر متوقع طور پر منہدم ہوگیا یہ عمارت البرٹن ہاؤس کا حصہ تھی، جسے 2021 میں مخدوش قرار دے کر خالی کرا لیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More