مائیگرین : آدھے سر کا درد فوراً غائب، صرف 3 عدد آئس کیوب، لیکن کیسے؟

مائیگرین کو سادہ الفاظ میں آدھے سر کا درد اور درد شقیقہ بھی کہا جاتا ہے تاہم ضروری نہیں کہ یہ درد آدھے سر میں ہی ہو، وقفے وقفے سے ہونے والے سر درد کو بھی مائیگرین کہتے ہیں۔

درد شقیقہ کی اکثر تشخیص نہیں ہوپاتی اور اس لیے علاج بھی نہیں کیا جاتا، اگر درد شقیقہ کی باقاعدہ علامات اور علامات موجود ہوں تو فوری طور پر طبی مدد حاصل کرنا ضروری ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بتول اشرف سے اس درد کے علاج سے متعلق اپنے مفید مشورے سے ناظرین کو آگاہ کیا اور آسان طریقہ علاج بھی بیان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ مائیگرین کے درد سے فوری آرام کیلیے آئس کیوب جادوئی حیثیت رکھتی ہیں اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ صبح اٹھ کر دو عدد آئس کیوب اپنے کانوں کی لو کے پیچھے کچھ دیر تک رکھیں اس سے درد جلدی رفع ہوجائے گا۔

اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ اس کا تیسرا پریشر پوائنٹ سر کا پچھلا حصہ یعنی گُدّی ہوتا ہے وہاں بھی ایک عدد آئس کیوب رکھیں درد ایسے غائب ہوگا جیسے کبھی تھا ہی نہیں۔ اور آپ درد کی دوا کھانے سے بچیں رہیں گے اینٹی بائیوٹک ادویات کسی بھی طرح فائدہ مند نہیں ہوتیں کیونکہ اس کے سائیڈ افیکٹس لازمی ہوتے ہیں جتنا بچ سکتے ہیں ایسی دواؤں سے بچیں۔

ماہرین صحت کے مطابق مائیگرین کے درد کے جینیاتی عوامل کے ساتھ کچھ دیگر وجوہات بھی ہوسکتی ہیں۔ مثلاً کچھ مخصوص غذاؤں (پنیر، چاکلیٹ، کیفین و چند دیگر مشروبات) سے بھی یہ درد ہوسکتا ہے۔ ہر مریض مختلف ہوتا ہے اور اُس کو ہونے والے مائیگرین کی وجوہات بھی مختلف ہوتی ہیں۔

خواتین میں عموماً یہ درد زیادہ ہوا کرتا ہے غذائی عوامل کے علاوہ تھکاوٹ، ذہنی تناؤ، موسمی اثرات بھی مائیگرین کی وجہ بن سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More