آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان قرض معاہدہ طے پا گیا

پاکستان کی معیشت کیلئے بڑی خبر آگئی، آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا، جس کی منظوری کے بعد ایک ارب ڈالر حاصل ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان قرض پروگرام کے جائزے پر ابتدائی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اس حوالے سے آئی ایم ایف کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان کو ای ایف ایف کے تحت تقریباً ایک ارب ا ور آر ایس ایف کے تحت 20کروڑ ڈالر ملیں گے

عالمی مالیاتی فنڈ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس معاہدہ کی منظوری کے بعد پاکستان کو تقریباً ایک ارب ڈالر ملیں گے۔

طے شدہ معاہدے کے مطابق پاکستان کو مزید 1.2ارب ڈالر فراہم کرے گا، موجودہ 37ماہ کے قرض پروگرام کی مد میں ایک ارب ڈالر کی قسط منظور کی گئی ہے۔

 اعلامیہ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے 20کروڑ ڈالر کی قسط کی منظوری دئ گئی ہے۔ رقم آئندہ چند گھنٹوں میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو منتقل کردی جائے گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کا مشن 24ستمبر سے 8 اکتوبر تک پاکستان میں رہا، پاکستان نے سخت ترین معاشی اہداف حاصل کرکے آئی ایم ایف مشن کو مطمئن کیا، مشن کے پاکستان سے جانے کے بعد بھی چند نکات پر بات چیت ہوئی جو کامیاب رہی۔

آئی ایم ایف کا سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے نیا میکنزم تیار کرنے کا مطالبہ

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے سیلاب کے باوجود 1.6 فیصد پرائمری سرپلس ظاہر کیا اور ٹیکس اصلاحات پرعمل درآمد جاری رکھا۔

ٹیکس شارٹ فال کو پورا کرنے کیلئے ضروری ایکشن پلان تیار کر رکھا ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیلئے وفاق اور صوبے مل کر فنڈز مختص کریں گے۔

آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق پاکستان سماجی شعبے کے لیے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہا، پاکستان میں غربت میں کمی کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ کے فنڈز میں اضافہ کیا گیا۔

پاکستان میں تعلیم اور صحت عامہ کے لیے بھی وفاقی اور صوبائی سطح پر بروقت اقدامات کیے گئے، پاکستان میں ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے وفاق اور صوبے مزید متحرک ہیں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے وفاق اور صوبے باہمی تعاون بڑھائیں گے، پاکستان میں مالیاتی خسارہ گزشتہ 14 سال کی بہترین پوزیشن پر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More