
بےبی پاؤڈر صرف بچوں کے لیے نہیں، خواتین کی خوبصورتی کے 7 جادوئی طریقے
بےبی پاؤڈر کی خوشبو ہر کسی کو بھاتی ہے، لیکن یہی پاؤڈر خواتین کے میک اپ کیلیے 7 حیرت انگیز طریقوں سے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کیا آپ جانتی ہیں کہ یہ خوشبودار بےبی پاؤڈر صرف بچوں کے استعمال کے لیے نہیں، بلکہ آپ کی روزمرہ زندگی اور خوبصورتی کے معاملات میں بھی جادوئی خصوصیات رکھتا ہے؟
بےبی پاؤڈر یوں تو ایک سادہ سا گھریلو آئٹم ہے مگر اس کے یہ حیرت انگیز کمالات ثابت کرتے ہیں کہ خوبصورتی کے راز ہمیشہ مہنگی بوتلوں میں بند نہیں ہوتے، کبھی کبھی وہ ایک چھوٹی سی ڈبیا میں بھی چھپے ہوسکتے ہیں۔
زیر نظر مضمون میں بیان کیا گیا ہے کہ خواتین بچوں کے اس پاؤڈر کو بالوں، جلد اور میک اپ کے معمولات میں 7 طریقوں سے کیسے شامل کرسکتی ہیں، یقیناً یہ جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی کہ اسے استعمال کرنے سے آپ کی خوبصورتی میں کتنا اضافہ ہوگا۔
بےبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال

ویکسنگ میں کم درد کا راز
اگر آپ ویکسنگ کے دوران درد سے گھبراتی ہیں، تو ویکس سے پہلے بےبی پاؤڈر لگائیں۔ یہ جلد کی نمی کو جذب کر کے بال آسانی سے ہٹانے میں مدد دیتا ہے، ساتھ ہی درد میں نمایاں کمی لاتا ہے۔
پاؤں کی بدبو کا خاتمہ
اگر آپ گرمیوں میں پسینے اور اس کی بدبو سے پریشان ہیں تو موزے پہننے سے قبل پاؤں پر ہلکا سا بےبی پاؤڈر چھڑک لیں۔ یہ نہ صرف پسینہ روکتا ہے بلکہ جوتوں کی ناخوشگوار بو کو بھی ختم کرتا ہے۔
وقتی ہائی لائٹس کے لیے جادوئی ٹچ
بالوں میں ہلکی چمک اور ہائی لائٹس چاہتی ہیں؟ تھوڑا سا بےبی پاؤڈر بالوں کی اوپری سطح پر لگا کر انگلیوں سے بلینڈ کریں۔ خاص طور پر گہرے رنگ کے بالوں میں یہ چمک قدرتی لگتی ہے۔
پلکیں بنائیں لمبی اور گھنی
موٹی اور گھنی پلکوں کا خواب اب ممکن ہوگیا، اس کیلیے پہلے مسکارا لگائیں، پھر خشک ہونے سے پہلے روئی کی مدد سے پلکوں پر بےبی پاؤڈر لگائیں، اور دوبارہ مسکارا کریں۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ آپ کی پلکیں قدرتی اور بھرپور دکھائی دیں گی جیسے کسی پروفیشنل میک اپ آرٹسٹ نے بنائی ہوں۔
لپ اسٹک کو دیرپا بنائیں
اپنی لپ اسٹک کو زیادہ دیر تک قائم رکھنا چاہتی ہیں تو ایک آسان ترکیب آزمائیں پہلے لپ اسٹک لگائیں، پھر ہونٹوں پر ٹشو رکھ کر اس کے اوپر بےبی پاؤڈر برش کریں اور پھر دوسرا کوٹ لگائیں۔ لپ اسٹک دیرپا اور خوبصورت لگے گی۔
چہرے کی چمک کم کرنے کا آسان حل
اگر کیمرے یا روشنی میں چہرہ زیادہ چمک رہا ہو تو تھوڑا سا بےبی پاؤڈر چہرے پر لگائیں۔ یہ پسینہ جذب کرکے جلد کو متوازن بناتا ہے، خاص طور پر چکنی جلد کے لیے نہایت مؤثر ہے۔
ڈرائی شیمپو کا متبادل
بال دھونے کا وقت نہیں تو کوئی مسئلہ نہیں! بالوں کی جڑوں پر بےبی پاؤڈر چھڑکیں اور برش سے اچھی طرح پھیلا دیں۔ یہ چکنائی جذب کرکے بالوں کو تازہ اور گھنا دکھائے گا۔
یاد رکھیں !! بچوں کے لیے عام استعمال ہونے والا یہ بےبی پاؤڈر آپ کے روز مرہ کے بہت سے کاموں کو آسان بنا سکتا ہے۔
Abrar Ahmed is not just a journalist — he is a chronicler of his time. A Kashmiri journalist, columnist, novelist, and author, he has spent his life wrestling with ideas, questioning power, and giving voice to the voiceless. Armed with a Master’s degree in International Law, he brings intellectual depth and moral clarity to every piece he writes. His education at the University of Azad Kashmir Muzaffarabad and Quaid-i-Azam University shaped his analytical mind, but it is his lived experience that sharpened his pen.
Abrar has been a tireless campaigner for human rights, equality, and justice, speaking out against oppressive systems of governance and entrenched corruption in many Asian countries. He has consistently raised his voice for the deprived and oppressed people of Kashmir, making their struggle for dignity and freedom heard on global platforms.
Today, he resides in Dublin, Ireland, where his perspective has widened, allowing him to view Kashmir’s pain and the world’s conflicts through a sharper, more global lens.
He is the founder of the Institute of Research for Conflict Resolution and Social Development, Ikhtilaf News Media and Publications, and the Daily Sutoon Newspaper — institutions built not just to inform, but to challenge, to provoke, to awaken. His humanitarian vision led to the creation of the Save Humanity Foundation, a reflection of his belief that words must lead to action.
His books are not mere collections of pages — they are manifestos of conscience:
Tehreek-e-Azadi ke Azeem Surkhaik — a tribute to those who gave everything for freedom.
Corruption ke Keerhay — a fearless dissection of the rot eating away at society.
Masla-e-Kashmir ka Hal: Aalmi Aman ka Rasta — a bold attempt to chart a path to peace.
Pakistan and Azad Kashmir Political System and New System Needed — a demand for reform, justice, and a future worthy of its people.
Through his textbooks Modern Community Development Ideas and Basic Journalism, Abrar has shaped generations, giving young minds the tools to see the world critically and act with purpose.
Born on March 19, 1982, Abrar Ahmed stands as a voice of resistance and renewal. His work is not just journalism — it is an ongoing struggle for truth, for peace, and for a just society. To read him is to confront the questions we are too often afraid to ask, and to believe, even in dark times, that words can still change the world.