’’پاکستان نے 19 افغانی پوسٹیں قبضے میں لے لیں‘‘

راولپنڈی : پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی جانب سے بلااشتعال جارحیت کے جواب میں پاک افواج نے19 افغانی پوسٹوں پر قبضہ کرلیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ملکی سرحد پر افغان فورسز کی اشتعال انگیزی کے جواب میں بھرپور کارروائی کرکے اس کے ہوش ٹھکانے لگادیے۔

پاکستان کی تباہ کن جوابی کارروائی سے گھبرا کر افغانستان نے حملے روکنے کی درخواست کی تھی جسے مسترد کردیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کو افغان فورسز کے خلاف ایک اور کامیابی ملی ہے، ویڈیو میں افغانستان کی لیوبند (قلعہ عبداللہ سیکٹر) میں افغانی پوسٹ کونشانہ بنتے دیکھا جاسکتا ہے، مؤثر گولہ باری سے لیو بند قلعہ عبداللہ سیکٹر میں افغانی پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

رات گئےسے پاکستانی فورسز افغان پوسٹوں کو کامیابی سےنشانہ بنارہی ہیں، افغان پوسٹوں کو بھاری ہتھیاروں سے بھرپور مہارت کے ساتھ نشانہ بنایا جارہا ہے۔

پاکستان نے اب تک افغانستان کی بارڈر پر موجود19 افغان پوسٹوں پر قبضہ کرلیا، اُن افغان پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا ہے جہاں سے پاکستان پر حملےکیے جارہے تھے۔

مزید پڑھیں : پاکستان نے افغانستان کی جنگ بندی کی درخواست مسترد کردی

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان پوسٹوں پرموجود افغان طالبان مارے جاچکے یا پھر باقی جان بچا کر بھاگ چکے ہیں، قبضہ ہونے والی افغان پوسٹوں میں آگ اور ان کی تباہی دیکھی جاسکتی ہے، پاک فوج کی افغان فورسز کےخلاف یہ ایک اہم اور بڑی کامیابی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More