ایشیا کپ 2025 : پاک سری لنکا میچ میں شاہین آفریدی کی دوسری وکٹ‌، دلچسپ ویڈیو وائرل

ابوظبی : ایشیا کپ 2025کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے 133 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

اکثر میچز کے دوران بہت سے دلچسپ مناظر بھی دیکھنے میں آتے ہیں جسے دیکھ کر شائقین کرکٹ بہت محظوظ ہوتے ہیں اور مسکرائے بغیر نہیں رہ سکتے۔ ایک ایسا ہی منظر شاہین آفریدی کے اوور میں بھی نظر آیا۔

میچ کا آغاز پہلے اوور میں سری لنکا کے اوپنر کوشل مینڈس کی پہلی وکٹ گرنے سے ہوا جو فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کی بال پر بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی دوسری وکٹ بھی زیادہ دیر ٹھہر نہ سکی اور پتھم نسانکا جنہوں نے شاہین شاہ آفریدی کے دوسرے اوور میں ان کو چھکا تو مارا تھا لیکن اگلی ہی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

میچ میں پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حسین طلعت اور حارث رؤف نے 2، 2 اور ابرار احمد نے 1 وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں : ایشیا کپ2025 میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا 

ایشیا کپ ٹی20 ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 2 اہم پوائنٹس حاصل کرلیے جس کے بعد اس کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات کافی حد تک موجود ہیں۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More