بابر اعظم جیسا اسٹرائیک ریٹ آج بھی کسی کا نہیں ہے، فواد عالم

کراچی : پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے بلے باز فواد عالم نے کہا ہے کہ بابر اعظم بہت بہترین کھلاڑی ہے اس جیسا اسٹرائیک ریٹ آج بھی کسی کے پاس نہیں ہے۔

اے آر وائی پوڈ کاسٹ میں میزبان ایاز سموں سے خصوصی گفتگو کرتے فواد عالم نے کہا کہ بابر اعظم کی صلاحیتوں پر کوئی شک نہیں، جیسی شاندار کارکردگی ان جیسا اسٹرائیک ریٹ کسی کے پاس نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ان کیخلاف باتیں کررہے ہیں ان کا اپنا کیا اسٹرائیک ریٹ تھا؟ بابر صرف صرف اس لیے بدقسمت رہا کہ اس کو نیچے کے کھلاڑیوں سے کبھی سپورٹ نہیں ملی۔

ہمارے تمام بڑے کھلاڑی کامیاب اس لیے ہوئے کیونکہ ان کے نیچے شاہد آفریدی اور عبدالرزاق جیسے کھلاڑی موجود تھے لیکن بابر اعظم کے پاس ایسے کھلاڑی نہیں تھے۔

اس سے قبل بھی ایک انٹرویو میں فواد عالم کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس میں شاندار پرفارمنس دی اور جب اس نے اتنے میچ کھیلے تو اس نے بے شمار قابل ذکر پرفارمنس دی، اب بھی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی میں نے دیکھا ہے کہ موجودہ ٹیم میں کوئی بھی ان کے قریب نہیں آتا۔

مزید پڑھیں : ایشیاکپ میں بھارت نے پاکستان کو زیر کر دیا

بھارت نے پاکستان کو ایشیاکپ کے گروپ میچ میں باآسانی شکست دے کر ایونٹ میں فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھا ہے۔

دبئی میں کھیلے گئے ہائی وولٹیج مقابلے کو بھارت نے یکطرفہ بناتے ہوئے پاکستان کو زیر کر دیا۔ گرین شرٹس کے 128 رنز کے ہدف کو بھارت نے صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ہاتھ نہیں ملایا، ٹاس کے موقع پر کپتان ایک کے دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے لیکن ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔

میچ کے اختتام پر بھی عمومی طور پر سخت حریف بھی رسمی ہاتھ ملاتے ہیں لیکن بھارتی بلے باز میچ ختم ہوتے ہی میدان سے باہر چلے گئے اور پاکستان کھلاڑی میدان سے اکٹھے ہو کر باہر آئے۔

 

Abrar Ahmed is a Pakistani journalist, columnist, writer, and author known for his contributions in the field of journalism and conflict resolution. He was born on March 19, 1982. He holds a master’s degree from the University of the Azad Jammu and Kashmir Muzaffarabad and has also studied at Quaid E Azam University.

Abrar Ahmed is recognized as the founder of several notable organizations, including the Institute of Research for Conflict Resolution and Social Development, Ikhtilaf News Media and Publications, and Daily Sutoon Newspaper. Additionally, he established the Save Humanity Foundation, reflecting his commitment to humanitarian causes.

As a journalist, columnist, and author, Abrar Ahmed has written extensively on various subjects. He has authored several books, including “Tehreek E Azadi key Azeem Surkhaik,” “Corruption key Keerhay,” “Masla e Kashmir ka Hal Aalmi aman ka Rasta,” and “Pakistan and Azad Kashmir political system and new system needed.” These books cover topics ranging from the struggle for freedom, corruption, the Kashmir issue, and the need for political reform.

Abrar Ahmed has also contributed to education through his text books, such as “Modern Community Development Ideas” and “Basic Journalism,” which have helped educate and shape the minds of aspiring journalists and community development professionals.

In summary, Abrar Ahmed is a multifaceted individual who has made significant contributions to journalism, conflict resolution, and education in Pakistan. His work as a writer and founder of various organizations reflects his dedication to promoting positive change and addressing critical issues in society

Comments (0)
Add Comment